Tuesday, August 12, 2014
بین المدارس بیت بازی بروز سنیچر مورخہ 9 اگست کو مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم ، بھیونڈی مہاراشٹر میں انجمن فروغ تعلیم بھیونڈی اور مہاراشٹر ساہیتہ اردو اکادمی کے زیر اہتمام جنرل نالیج کوئز کے چیئر مین اور مشہور ماہنامہ شاعر کے معاون مدیر جناب حامد اقبال صدیقی صاحب کے زیرصدارت بین المدارس بیت بازی منعقد کی گئی۔ جانے مانے شاعر سندیپ گپتے مہمان خصوصی تھے ۔ اور ديگر مہمانان موجود تھے ۔ خوبصورت انداز میں جناب سیماب انور او ر جناب اقبال عثمان مومن نے باری باری نظامت کے فرائض انجام دی۔ جس میں آل مہاراشٹر سے چھبیس ٹیموں نے حصّہ لیا ۔ہر ٹیم دو دو طلبہ پر مشتمل تھی ۔جناب اقبال عثمان مومن نے قراءت کےبعد شرائط بتاۓ ۔اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی ۔روائتی انداز ، راؤنڈ ، کے ذریعے مقابلے میں حصہ لینے والوں کو اشعار پیش کرنے کی ترتیب بتائی گئی ۔پورا ہال سامعین و ناظرین سے بھرا ہوا تھا ۔ سندیپ گپتے کی جانب سے اول دوم اور سوم آنے والے ٹیموں کو پانچ پانچ سو روپے انعام کے طور پر دیۓ گے ۔رفیع الدین بوائز ہائی اسکول ۔صمدیہ ہائی اسکول اور مومن ہائی اسکول حاصل کیۓ ۔ انھیں ٹرافی سرٹیفکیٹ اور تحفوں سے نوازا گیا ۔ لنترانی میڈیا کی مینجنگ ڈائریکٹر منور سلطانہ نے انجمن فروغ تعلیم کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔اور طلبہ کو سراہا ۔اور نئی تیکنالوجی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی ۔ صدر جلسہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے اظہار خیال میں اپنی تہذیب کو بچانے کی بات کیں ۔اور اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں انتہائی مفید مشوروں سے نوازتے ہوۓ انجمن کے اراکین کو دلی مبار ک باد پیش کی اس پروگرام کے کنوینر ایڈوکیٹ مختار احمد مومن کے تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔
Monday, August 11, 2014
سالانہ 25 واں جلسہ تقسیم انعامات مینا تائی ٹھاکرے آڈیٹوریم ،بھیونڈی مہاراشٹر میں انجمن فروغ تعلیم کے زیر اہتمام 25واںسالانہ تقسیم انعامات کا جلسہ منعقد کیا گیا ۔ قرات قران کے بعد مہمانان نے اظہار خیال کیا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر عائشہ بائی ٹرسٹ کے ٹرسٹی اسمعیل بنات والا صاحب نے کی ۔اور مہمان خصوصی شریش ناتھ ٹاورے،محمد طارق فاروقی چیئرمین( درجہ وزیر ریاستی مملکت اسمال اسکیل انڈسٹریزڈیولپمنٹ بورڈ مہاراشٹر ، عبدالرشید طاہر مومن ( ایم ایل اے بھیونڈی ) محمد فاضل انصاری سیکریٹری مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی ،شہباز خان ، شبیر شاکر صاحب ،اعظم کیمپس سے منورپیربھائی ، اسمعیل بنات والا ،نرنجن صاحب ( ایم ایل سی بھیونڈی ) محمد صغیر احمد ڈانگے ،شیخ حفیظ اے رشید، اور شہر اور اطراف کے معزّز شخصیات اور عمائدین شہر کی موجودگی میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں ٹاپ آنے والے طلبہ اور طالبات کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔پورے مہاراشٹر میں اوّل آنے والی لائبہ کو انجمن کی طرف سے 25000 پچیس ہزار روپۓ دوم انعام علیزا جس کو ریاضی جیسے مشکل مضمون میں سو میں سے سو نمبرات حاصل کی ۔ انھیں دس ہزار اور سوم انعام کے لۓ پانچ ہزار روپۓ کے انعامات سے نوازا گیا ۔انجمن کے اراکین نے بہت اچھے انتظامات انجام دیۓ اس پروگرام کی نظامت جناب سیماب انور صاحب نے اپنے خوبصورت انداز میں اداکی ۔ پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)






