You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, February 22, 2010

محفل غزل

ایک بار پھر نہرو سینٹر کےآڈیٹوریم میں کلچرل ڈائریکٹر جناب لطافت قاضی صاحب کے علمی ادبی اور ثقافتی ادبی رحجان سے گیت سنگیت اور غزل گوئي کی محفل سجی ۔وہاں مشہور و معروف شاعر احمد فراز صاحب کے ساتھ یادگار لمحے ۔ویڈیو ڈاکیو مینٹری فلم دیکھنے کا موقع ملا جعفر بھائی دہلی دربار ہوٹل کے مالک ہیں ۔انہیں اردو ادب شعر و شاعری سے بے تحاشہ دلچسپی ہے ۔انھوں نے دسسمبر 2006ئ میں اپنے گھر میں جناب عبداللاہ کھنڈوانی صاحب کے ڈائریکشن میں احمد فراز صاحب کی شعر و شاعری کی فلم بنا ئی تھی ۔اس فلم کی سی ۔ڈی تمام مہمانان کو بطور تحفہ دی گئی ۔پورا ہال سا معین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ۔ یہاں پر ممبئی اور اطراف کے علاوہ پونہ کھیڑ اور رتنا گیری سے اردو ادب کے چاہنے والے اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔جعفر بھا ئي گیٹ پر کھڑے تمام مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے ۔چاۓ کافی اور کولڈ ڈرنک سے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا ۔کسی بھی کلا ئ کس فروغ کے لۓ پرانے زمانے میں بادشاہ اور امیر اپنے خزانے کلاکاروں کے لۓ کھول دیتے تھے۔ٹھیک اسی طرز پر آج بھی کلائ کے ایسے ہی قدردان جناب جعفر بھا ئی ہیں ۔انھوں نے شعر و شاعری اورغزل کی ایک محفل سجا دی ۔مرحوم احمد فرازصاحب کی محفل پر فلما ئی گئی فلم کے بعد احمد فراز صاحب کی منتخب اور منفرد غزلوں کو مخملی ، سریلی اور نشیلی آواز کی ملکہ مشہور گلو کارہ محترمہ خوشبو خانم نےاپنے سسروں میں ایسا ڈھالا کہ سا معین مسرور ہو کر جھومنے لگے ۔سامعین پرسراور ا شعاروں کا نشہ بن پیۓ ہی سر چڑھ کربولنے لگا۔تالیوں کی آواز سے ہال گونج اٹھا ۔خوشبو خانم نے احمد فراز کی غزلوں کو ترنّم میں لاکر ایسا ماحول پیدا کر دیا ۔جیسے اشعاروں کی قوس قزح بن برسات ہی زمیں پر آ گئي ہو اور سا معین اس کے ہر ایک رنگ میں شرابور ہو رہے ہوں۔بار بار غزلوں اور مصرعے کو دوہرانے کی فرمائش ہو رہی تھیں۔ جعفر بھائی کے طرف سے مشہور شاعر احمد فراز کو محبتوں بھراخراج عقیدت یہی ہے۔وہ ہمیں اپنے روبرو نظر آگۓ۔جیسے کہ
بدلا نہ میرے بعد بھ
ی مو ضوع گفتگو
میں جا چکا ہوں پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں

1 comment:

हरभूषण said...

Really a very good report.I am a big fan of Late Ahmed Faraz saheb,Thanks to Khushboo Khanam

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP