Monday, February 22, 2010
تہنیتی جلسہ
مورخہ 19 فروری 2010 ئ کو '' اہل کوکن اور یو نا ئٹیڈ این جی اوز آف کوکن کے زیر اہتمام الما لطیفی ہال با ئيکلہ ممبئي میں
علمی ادبی ،تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مشہور و معروف محقّق و ماہر لسانیات غالب ایوارڈ یافتہ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدر ڈ اکٹر عبدالستار دلوی صا حب اور ہندوستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر اور معمار قو م و معروف معا لج ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کی خدمت میں زیر صدارت حسن چوگلے صاحب کے اعزازی تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔جلسہ کا آغاز قرات سے کیا گیا ۔دونوں حضرات کی خدمت میں شال مو مینٹو تحفے اور خوشبودار پھولوں کےگلدستے پیش کۓ گۓ۔ممبئی یونیورسٹی کے شعبئہ اردو کے ڈ ا ئریکٹر صاحب علی صاحب ، جناب عباس ہٹاؤکر صاحب ،جناب این این پٹیل صاحب ،عثما نیہ یو نیورسٹی کی ایچ او ڈی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ بیگم صاحبہ نے ڈاکٹر دلوی صاحب اور ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کے متعلق تفصیل کے ساتھ تبصرہ کۓ ۔اقبال کوارے صاحب اور داؤد چوگلے صاحب نے اپنے تاّثرات اشعاروں کے سا تھ پیش کۓ۔حسن چوگلے صاحب نے اعزازی تقریر میں مبارکباد پیش کیں ۔ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے اپنی تقریر میں 135 سال پرانے انجمن اسلام اس ادارے کے بارے میں بہت سی معلومات دیں اور کہا کہ آج کا یہ اعزاز صدر انجمن کو نہیں بلکہ پورے ادارے کے لۓ ہیں ۔ یہ جلسہ کامیاب رہا ۔
Labels:
abdussattar dalvi,
anjuman i islam,
mumbai,
munawwar sultana,
urdu,
zahir kazi
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment