Saturday, December 25, 2010
بیت بازی کا مقابلہ تصویروں کی زبانی
انجمن اسلام اکبرپیربھائ کالج آف کامرس اینڈ اکانامکس کے کیمپس میں بروزبدھ مورخہ 22 دسمبر 2010ء کو پروفیسر ایس ،ایم ،اے حسین ٹرافی ( انٹر کالجیئيٹ بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت ہندوستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام ٹرسٹ کے نائب صدر محمد حسین پٹیل نے کی ۔کالج ھذا کی پروفیسر عائشہ شیخ اس بیت بازی کے مقابلے کی ناظمہ اور منتظیمہ تھیں ۔انھوں نے اس فرائض کو بہت ہی خوش اسلوبی سے انجام دیۓ ۔ پپروگرام کی شروعات شیخ محمد فیضان نے تلاوت قرآن پاک سے کی اس کے بعد کالج کے پرنسپل محمدالحسن صاحب نے پروگرام کا افتتاح کیا اور پھر محمد حسین پٹیل صاحب کے اشعار کے ساتھ بیت بازی مقابلہ کی ابتداء ہو ئی ۔فائنل میں چھ کالجوں نے حصّہ لیا ۔1۔۔رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی 2۔۔صمّدیہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی 3۔ اکبر پیر بھائی کالج آف کمرس اینڈ اکانامکس 4۔انجمن اسلام باندرہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج 5۔انجمن نورالاسلام گوونڈی 6 انجمن خیرالاسلام ڈی ،ایڈ کالج کرلا ممبئی ۔اس مقابلے جج صاحبان کے فرائض عبید اعظم اعظمی ،یاسین براری اور محمد شفیع صاحب نے انجام دیۓ ۔پونہ بھیونڈی اور شہر کی مایہءناز علمی ادبی شخصیات خان نویدالحق عرفان جعفری ،نغمہ امتیاز ،ممتاز نازاں ،شاہد عباس ،زبیر اعظم اعظی داؤد خان ،عارفہ نوید خان ،شاداب رشید مصطفی پنجابی اور بہت ساری جانی مانی شخصیات موجود تھیں ۔ اس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی د۔رمیان میں نذربجنوری عائشہ شیخ اور ممتاز نازاں نے اپنے کلام سناۓ اور کالج کے طلبہ نے بھی غزلیں اور ممکری پیش کیں ۔ اس مقابلے میں ساتھ راؤنڈ ہوۓ ۔پہلا انعام ،ٹرافی اکبر پیر بھائی کالج نے حاصل کی رننراپ بھیونڈی رئیس جونیئر کالج بھیونڈی رہا اور تیسرا انعام صمّدیہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر بصیونڈی نے حاصل کیا ۔مقابلہ بہت زبردست رہا ۔یہاں کا انتظام بہت اچھا رہا۔تمام مہمانان کی گلپوشی کی گئی اور تحفوں سے نوازا گیا ۔پرنسپل صاحب نے ایک خوبصورت نظم سنائی ( عزم سینے میں گر جواں ہوگا ،،،،ایک زرّہ بھی آسماں ہوگا ،،،ٹھوکروں سے نئی بصیرت لے ،،،حوصلہ کچھ اور جواں ہوگا ۔،،،،کیا وہ بھی دور آۓ گا ،،،پیار عنوان داستاں ہو گا ،،،،،عرفان جعفری نے اپنے تاّثرات اس طرح ظاہر کے کہ شعر کو رٹ لینے اور مقابلے میں آکر سنا دینے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کو اچھی طرح ے سمجھے اور شعر کو اپنی زندگی میں عمل میں لاۓ کیونکہ اچھا شعر ذہین سازی کا کام کرتا ہے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment