You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, May 06, 2011

ماہنامہ ’’تریاق‘‘ کی رسم رونمائی


ماہنامہ ’’تریاق‘‘ کی رسم رونمائی پر اردو کے مشاہیر دانشوروں کی تقاریر
افتخار امام صدیقی
،شمیم طارق،شاہد لطیف اور مجاہد حسین حسینی نے پذیرائی کی

مورخہ ۵؍مئی ۲۰۱۱ ؁ء شام پانچ بجے بمقام ایچ پی کیلوسکر مارگ، میونسپل اردو اسکول کرلا کے ہال میں ماہنامہ’’ تریاق‘‘ کا اجراء ہوا۔یہ تقریب اس لحاظ سے بھی پر وقار ہے کہ ا س میں ممبئی کے اہل قلم اور اہل ذوق نے شرکت کی۔تقریب کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔صاحب حسن نے مہمانان کا تعارف کرایا۔ صدارت کے فرائض مجاہد حسین حسینی صاحب نے انجام دے۔اس پر وقار تقریب کے چیف گیسٹ عالی جناب نواب ملک صاحب تھے۔مدیر صاحب حسن صاحب نے اپنی تقریر میں تریاق کے وجود میں آنے کی وجہ تسمیہ بیان کی۔شمیم طارق کے ہاتھوں ’’تریاق‘‘ کا اجراء زبردست تالیو ں کے ساتھ ہوا۔ شمیم طارق نے اپنے تاثرات دلکش انداز میں بیان کیے۔’’تریاق‘‘ اور تریاک دونوں کے املے کو درست قرار دیا۔اپنی عالمانہ تقریر میں اہم نکات بیان کیے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محتر م افتخار
امام نے اردو ادب کی تاریخ ترقی پسندوں سے جدیدیت تک بیان کی۔ماہنامہ شاعر ممبئی کے مدیر کی حیثیت سے اپنے تجربات بیان کیے اور تریاق کے لئے ہر ممکن تعاون کا وعدہ فرمایا۔دوران تقریر افتخار امام صدیقی بہت جذباتی ہوگئے تھے۔اپنے تقریر میں انھوں نے اپنے تجربات کا نچوڑ پیش کیا۔بعد از اں ڈاکٹر شیخ عبد اللہ کے ہاتھوں ڈاکٹر ارشاد خاں کی تحریر کردہ بچوں کی تقریروں کا مجموعہ’’ دیکھنا تقریر کی لذت‘‘ کا اجراء عمل میں آیا۔ڈاکٹر شیخ عبد اللہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔افتخار امام صدیقی نے برملا کہا آپ اس کتاب کو ضرور پڑھیں۔
مدیر اعلیٰ
تریاق جناب ضمیر کاظمی صاحب نے’’ تریاق ‘‘کی پالیسی کے بارے میں سیر حاصل تبصرہ کیا۔انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ’’تریاق ‘‘گھر کا ہر فرد پڑھے۔یہ کسی ایک طبقے یا کسی ایک مکتب فکر کے اصحاب کے لئے مخصوص نہیں۔ہم نے کوشش یہی کی ہے کہ ’’تریاق‘‘ میں ایک انفرادیت ہو۔اس میں ہر وہ چیز پروئی گئی ہے، دیدہ زیب و جاذب نظر ہو۔ہم نے عام ڈگر سے ہٹ کر اپنی الگ شناخت بنانے کی کوشش کی ہے۔ہم اس میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں یہ قاری پر چھوڑتے ہیں۔آپ کی آرا اور مشوروں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
سامعین سے اسکول کا ہال کچا کچ بھرا تھا۔ڈاکٹرقاسم امام کی نظامت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔آپ نے معزز مہمان عالی جناب نواب ملک کو آواز دی نواب ملک اپنے مخصوص دھیمے اور ٹھہرے ہوئے انداز میں بول رہے تھے کہ مہاراشٹر میں تقریبا ۵۰ ہزار اساتذہ ہیں۔کشمیر وہ صوبہ ہے جہاں کی سرکاری زبان اردو ہے۔ہندوستان کے دیگر صوبہ جات میں اردو پڑھی اور بولی جاتی ہے۔ہماری ریاست مہاراشٹرمیں اردوکے لیے فضا بہت سازگا ر ہے۔خصوصا ممبئی اردو علم و ادب کا گہوارہ ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ رسالے اشتہارات حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل نہ ہوں بلکہ وہ ایسا مواد پیش کریں کہ قاری اسی رسالے کی مطالعے کا عادی ہو جائے۔نواب ملک نے بہت سے قیمتی مشوروں سے نوازا۔اس کے بعد فاروق سید ایڈیٹر ’’گل بوٹے ‘‘نے اپنی تقریر میں اس بات کا اعادہ کیا کہ اردو رسالے زیادہ سے زیادہ اردو قارئین تک پہنچا یا جائے۔انھوں نے ’’تریاق‘‘ کے تئیں اپنی نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔
شاہد ل
طیف(مدیر روزنامہ انقلاب) نے تازہ مردم شماری کے تناظر میں زبانوں کے اعداد وشمار پیش کیے ۔یہ ہماری بدنصیبی نہیں تو اورکیا ہے کہ ہماری آبادی لگ بھگ اٹھارہ کروڑ ہے جس میں اردو کا مقام چھٹا ہے ۔شاہد لطیف نے اپنی عالمانہ تقریر میں بہت سی باتیں پیش کیں آخر میں بزرگ شعراء جمعیل مرصعپوری اور اسیر برہانپوری صاحب کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں مومینٹو ،شال اور گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔صدر محترم جناب مجاہد حسین حسینی صاحب نے اپنی روایتی سادگی کے انداز میں کہا کہ جوکچھ میں کہنے والا تھا وہ سب کچھ دیگر مقررین نے پیش کردی ہیں ۔انھوں نے تریاق کو مسموم فضاؤں کی مسیحائی کرنے والا قرار یا۔اپنی نیک خواہشات ’’تریاق‘‘ کے لیے پیش کیں۔مہمانوں کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ایڈیٹر ’’تریاق‘‘صاحب حسن نے مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔اسی کے ساتھ رات ساڑے نو بجے اس یادگار ادبی تقریب کا اختتام ہواجسے برسوں یاد رکھا جائے گا۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP