You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, May 09, 2011

تازہ ترین غزل


غزل
کسی نےآج پھر ساحل سےجومجھ کو پکاراہے
ڈراتی ہیں یہ موجیں،دور کشتی سے کنارا ہے

شکستہ ہےابھی دلبستگی اس کی بھی لازم ہے
ٹھہر جائیں نہ اس کی دھڑکیں یہ دل بچارا ہے

انھیں سونےدوخودہی گردش دوراںجھنجوڑےگی
ابھی خوابوں کےعادی ہیں حقیقت سے کنارا ہے

مری آراضئ دل کےہو د عوہ داراب پھرکیوں
بحق مالکانہ اس پہ جب قبضہ تمہارا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

بگاڑے دےرہا ہے چہرۂ گیتی کو خود انساں۔۔
جسےمشّاطۂ قدرت نے ہاتھوں سےسنوارا ہے

خود اپنی تیرگئی دل نے رکّھا دور منزل سے
مگریہ نور ایمانی مجھے روشن منا را ہے۔۔۔

زمانہ پھیر لے نظریں رضیّہ غم نہیں اس کا
وہی ہے والی و وارث اسی کا بس سہارا ہے

از
رضیہ کاظمی

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP