ناسک ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کی تقریب تفویض اعزازات میں مذنہ کاپڑی، انصاری ندا ، شیخ صفورا اور زینب مشتاق کو گولڈ میڈل
ناسک ، ۱۴ ، مئی
مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ناسک کی تفویض اعزازات تقریب گذشتہ روز یہاں روایتی شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی ناسک کے مہا کوی کالی داس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کی صدارت ریاستی وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر وجئے کمار گاوت نے کی چیف گیسٹ کی حیثیت سے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نئی دہلی کے سابق چئیرمن ڈاکٹر سکھدیو تھورات، پروفیسر ڈاکٹر ارون جام کر وائس چانسلر(MUHS) موجود تھے۔
اس موقع پر یونیورسٹی سے منسلک تمام شعبوں کے ڈگری یافتگان کی حلف برداری ہوئی اورہر شعبہ کے ٹاپرس کو مختلف اسپانسرس و یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل تفویض کئے گئے ۔ ان میں ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، ایم ایس، بی ڈی ایس، ایم ایس، بی اے ایم ایس، بی یو ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس، بی پی او، بی ایس سی (نرسنگ) وغیرہ شعبہ جات سے پورے مہاراشٹر کے کل پچاس ڈاکٹرس کو یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا۔ ان پچاس طلبہ میں صرف چار طلبہ مسلم تھے ان کے نام اور اعزاز کی تفصیل ذیل کے مطابق ہے۔
.1
مذنہ مبارک کاپڑی MD(Paediatrics)
2) انصاری ندا راشد احمد (ممبئی) BUMS
3) شیخ صفورا شیرین شمس الدین(بیڑ) BHMS ( Homoeopathic)
4) زینب مشتاق (ممبئی) BASLP
***
Abdul Haleem Siddiqui
819, Balbag, Malegaon - 423203
Dist. Nasik, Maharashtra, INDIA
Mobile No. : 9325566636
Saturday, May 14, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment