You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, April 28, 2010

عالمی اردو ادب کی سالانہ 'دستاویز کا اجرائ


بروز منگل کو ممبئي پریس کلب میں 'گل بوٹے '' کے زیر اہتمام نوجوان شاعر عزیز نبیل کی مرتّب کردہ ع
المی اردو ادب کی ''سالانہ دستا ویز ''کا رسم اجرائ ہوا ۔اس موقع پر نظامت کے فرائض انجام دیتے ہو ۓ پروفیسر قاسم امام نے کہا کہدستاویز کا مقصد نہ صرف گزشتہ دہائی کے مشہور شعرائ اور ادبا ئ کی یاد تازہ کرنا ہے بلکہ بر صغیر دوحہ قطر میں رہنے والے حسن عبدالکریم چوگلے کو داد تحسین بھی دینا ہے خو اردو زبان سے پیار کرتے ہیں ۔اور جنھوں نے اپنی سر پرستی میں اس کتاب کو شائع کیا پھر اس کا دوحہ قطر اور دہلی میں بڑے پیمانے پر اجرائ کروایا اور آج ممبئی میں اس دستاویز کی رونمائی کروارہے ہیں ۔دستاویز آ‏ئيڈیل فا ؤنڈیشن کا شاہکار ہے ۔اس پروگرام میں شہر کی مشہور و معروف علمی و ادبی شخصیات مو جود تھیں ۔مبارک کاپڑی ۔سہیل لوکھنڈوالا ، علی ایم شمسی ، حسن کمال ۔ساجد رشید ،حامد اقبال ،یعقوب راہی ،عرفان فقیہہ ،عزیز نبیل ،سلیم الوارے ، ریحا نہ اندرے،مصطفی پنحابی ،اقبال کوارےاور دیگر معززین نے اظہار خیال کیا ۔یہ دستاویز گزشتہ دہائی کے مشہور ادبائاور شعرائ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

1 comment:

Abul Ala Subhani Sayid said...

No Need to rasm-e-Ijra for any book. If the book is good, it will be spreed like plague. If it not good, then Rsam-e-Ijra will never give benifit to it.

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP