Friday, April 23, 2010
اعزاز تہینیت
بزم انجمن محبّان ادب ما لیگاؤں ، ناسک مہاراشٹر کے زیر اہتمام بروز سنیچر مورخہ 10اپریل 2010 ء کو 92 ویں جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس جلسہ میں محفل افسانہ کی نشست رکھی گئي تھی ۔اس جلسہ کی صدارت محترم الیا س صدیقی صا حب نے کیں ۔ مہمان خصوص ۔لنترانی کی موڈریٹر منوّر سلطانہ تھی ۔انٹرنیٹ پر پہلی بار اردو نستعلیق لیپی میں بلاگينگ کرنے اور اردو ٹیوٹوریئل شروع کرکے اردو کے فروغ کے لۓ جو کارہاۓ نمایاں انجام دیۓ ہیں ۔اس خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ ان کی حوصلہ افزائی کیں ۔انھیں شال پھولوں کے ہار گلدستوں اور مومینٹو سے نوازا گیا ۔اور ساتھ ہی پوری لنترانی کی ٹیم کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ۔الیاس صدیقی صاحب نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہم اس بات کے لۓ خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔بین الاقوامی سطح پر اردو بلاگینگ کی پہلی خاتون ایک مسلم اور ہمارے مہاراشٹر کی ہے ،یہ بات قابل فخر ہے ۔ہم تمام دوست و احباب انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
Labels:
malegaon,
mohabban e adab,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment