You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, April 23, 2010

لنترانی اور مدّرس کی افا دیت پر تبصرہ



مالیگاؤں میں بروز اتوار مورخہ 11اپریل 2010ئ کو ڈاکٹر منظورحسن ایوبی ہائي اسکول اینڈ جونیئر کا لج کی آفس میں عبداللہ محمد خطیب کی اسات
ذہ و طالبان علم کے لۓ تالیف کردہ انگریزی کتاب ''مدّرس ''کے اجرائ کے لۓ ایک مشورتی میٹنگ منعقد کی گئي تھی ۔جس کی صدارت ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کیں۔ انھوں نے کہا کہ ( مالیگاؤں ) اس شہر کی ترقی میں اکابرین علماۓ کرام اور اسلاف کی خوشبو رچی بسی ہے ۔جس سے تعلیم کا چمن پھل پھول رہا ہے ۔اور کہا کہ ہمیں اردو زبان کی حفاظت خود کرنا ہے ۔مئو لف عبداللہ خطیب نے مدّرس اس کتاب کی مختلف خوبیاں گنوائي ۔اور اس بات کے لۓ زور دیا کہ ہر اسکول میں ایک گھنٹہ انگریزی زبان بولنے کے لۓ مخصوص کیا جاۓ ۔پروفیسر مولانا عبدالحفیظ انصاری نے اغراض و مقاصد بیان کۓ ۔ ڈاکٹر اقبال برکی اور منوّر سلطانہ نے لنترانی کی خوبیوں کو اجاگر کیا ۔پروگرام کی نظامت لئیق سر نے کی ۔اظہار تشکّر جاوید سر سو ‏يئس نے کیا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP