16 اور 17 اپریل کو '' منٹو کی معنویت " کے عنوان سے عہد ساز تخلیق کار اور اردو دنیا کے مشہور و معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر ممبئی کے برہانی کا لج ، مجگاؤ ں میں مہاراشٹر ساہتیہ اردو اکیڈمی کے زیر اشتراک اور نیڈس اور برہانی کا لج آ کامرس کے زیر اہتمام منٹو کی زندگی اور فن پر دوروزہ قومی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام میں افتتاحی تا اختتامی اجلاس کل سات ہوں گے ۔جن پر منٹو کی زندگی اور فن کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی ۔سہ ماہی ""تکمیل '' کے خصوصی شمارے منٹو نمبر کا اجرائ عمل میں آۓ گا ۔منٹو اور ممبئی کے عنوان سے سنیل باگ کی ہدایت میں ایک ڈرامہ پیش کیا حاۓ گا ۔مقالے پیش کۓ جائيں گے ۔مونو لاگ کے ذریعے منٹو کے دو افسانے 'میری شادی ''اور سڑک کے کنارے پیش ہوں گے۔سڑک کے کنارے کو نادرہ ظہیر ببّر پیش کریں گی ۔ اختتامی اجلاس 17کو شام میں ساڑھے چھ بجے منفقد ہوگا ۔ جس میں کالی آزادی ''کے عنوان سے سیاہ حاشیے اور کھول دو پر مبنی شارٹ فلم کی نمائش ہوگی اس دو روزہ سیمینار میں مشہور و معروف نقاد وارث علوی ، محی الدین بمبے والا، شمس الحق عثمانی ، شمو ئل احمد اور راج ببّر سمیت شہر اور بیرون شہر کے کئي اہم ، اہل علم اور اہل فن کی شرکت بھی ہوگی ۔
Thursday, April 15, 2010
منٹو کی زندگی اور فن پر دوروزہ سیمینار
Labels:
saadat hasan manto,
urdu,
urdu blogging,
urdu literature
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment