You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, April 23, 2010

ایک شام حفیظ شیرازی کے نام





بروز منگل مورخہ 13 اپریل 2010ئ کو اردو مرکز امام با ڑہ ممبئی میں ایک شام حفیظ شیرازی کی یاد میں منائی گئی۔ جس کی صدارت سیّد بشارت شکوہ نے کیں ۔مہمان خصوصی قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران اور ڈائریکٹر ایران کلچرل ہاؤس تھے ۔اس پروگرام کی نظامت مشہور شاعر عادالاحد ساز نے کیں ۔سہیل اختر وارثی اور شمیم طارق نے مقالہ پڑھے ۔ اپنے مقالہ میں سہیل وارثی نے حفیظ شیرازی کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں ۔کہ حفیظ کا کلام ہر خاص و عام تک پہنچا تھا ۔وہ لفظوں کے بہترین موسیقار کے نام سے مشہور تھے ۔حفیظکا حادو عربی اور فارسی کے سر چڑھ کے بو لتا ہے ۔حفیظ کا اثر روسی ادب میں بھی نظر آتا ہے ۔شمیم طارق نے کہا کہ جو لوگ خواجہ حفیظ شیرازی کے شعر کو ٹھیک طرح سے نہیں پڑھ سکتے ۔پھر بھی وہ اس کے طلسم میں مبتلا ہے ۔ان کی شاعری تصوّف کی ہے اور حفیظ ایک مکمل تہذیب کا نام ہے ۔یہ پروگرام کامیاب رہا ۔زبیر اعظم اعظمی نے رسم شکریہ ادا کیا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP