Wednesday, May 05, 2010
تعلیمی و ثقافتی تقریب
ادارہ دعوت القرآن و السّنھّء اور طہورہ سو ئیٹس ممبئي کے زیر اہتمام مورخہ 24 اپریل 2010ئ بروز سنیچر کو صبح دس بجے بمقام سوئیس ہائی اسکول کے گراؤنڈ عثمان آ باد مالیگاؤں ناسک مہاراشٹر ۔میں تعلیمی و ثقافتی پروگرام کی تقریبات منعقد کی گئي تھیں ۔جس میں دو شیشن رکھے گۓ تھے ۔پہلا شیشن صبح دس بجے الحاج ڈاکٹر منظورحسن ایوبی صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گيا جس میں مہمان خصوصی کس طور پر لنترانی کی ماڈریٹر منوّر سلطانہ کو مدعو کیا گيا تھا ۔پہلے شیشن میں تعلیمی بیداری براۓ طلبہ و والدین رکھا گیا ۔جس میں ممبئي شہر کے مشہور و معروف کیریئر گا ئيڈس شکیل شیخ صاحب نے بہت خوبصورت انداز میں سامعین سے مخاطب کیا ۔اس کے بعد مناف واڈکر اور عامر انصاری نے اپنے خطابات میں طلاہ اور والدین میں تعلیمی بیداری لانے کی پوری کوشش کیں ۔پھر تحریری مقابلے کے انعام یافتگان کو انعامات سے نوازا گیا ۔
عبداللہ سعید خطیب کی تر تیب کردہ اردو داں طبقہ کو موثر اور آسانی سے سکھا ئی حانے والی کتاب "" مد ّرس '' کا اجراء کیا گیا ۔اس کے بعد ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر کی کتاب کی رونمائي عبدالحفیظ انصاری ، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ، پروفیسرمناف واڈکر ،پروفیسر عامر انصاری، شکیل شیخ منوّر سلطانہ اور ڈاکٹر روپیش سریواستو کے ہاتھوں کی گئي۔
دوسرے شیشن کا آغاز رمضان فیمس صاحب کی صدارت اور مہمان خصوصی ڈاکٹر سریواستو سے ہوا ۔اس میں مختلف عنوانات پر 1 ۔مالیگا ؤں کی ہمہ جہت ترقی میں مسلمانوں اور برادران وطن کا حصہ 2۔ مالیگاؤں میں تعلیم اور تہذیب و ثقافت کا ارتقائ 3۔ مالیگاؤں میں صحافتی ترقی 4۔ مالیگاؤں میں ادب اور مو سیقی 5۔مالیگآؤں میں سما جی فلاح و بہبوداور امن عامّہ
خطابات کۓ گۓ ۔ڈاکٹر منظورحسن صاحب کو لائف ٹائم اچیو مینٹ کا ایوارڈ دیا گيا ۔اور دیگر بہترین خدمات کے ایوارڈسے معزّزین کو نوازا گیا ۔اس موقع پر شہر کی مشہور ومعروف شخصیا ت موجود تھیں ۔یہ پروگرام کامیاب رہا ۔
Labels:
book release,
malegaon,
mudarris,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment