Monday, May 17, 2010
امیر خسرو کی یاد میں ایک شام
بروزبدھ مورخہ 22اپریل 2010ء کو نہرو سینٹر کے آڈیو ٹوریم میں امیر خسرو کی یاد میں ایک شام منائي گئی ۔ اس پروگرام کی اسکرپٹ سہیل وارثی نے لکھی تھی ۔اس پروگرام میں امیر خسرو کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں مشہور فلم اداکار شہباز خان نے نبھایا ۔امیر خسرو کا حضرت نظام الدین اولیاء سے بے انتہا اور والہانہ محبت اور ان کی حقیقت اور معرفت کی شاعریاور صوفیا نہ کلام کو نہایت ہی پاکی اور بےانتہا خوبصورتی سے واضح کیا گیا ہے ۔ان کے کلام کو میوزک کے ساتھ گروپ میں پیش کیا گیا ۔اور اسٹیج کے سماں سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے کہ ہم امیر خسرو کے زمانے میں پہنچ گۓ ہوں ۔اور امیر خسرو ہمارے سامنے زندہ جاوداں موجود ہیں ۔ اس پروگرام میں بہت سی فلمی ہستیاں موجود تھیں۔اور ساتھ ہی علمی و ادبی ذوق رکھنے والی اہم شخصیات تھیں ۔موسیقی کے ساتھ ان کے صوفیا نہ کلام سے سارا مجمع مسحور ہو گیا تھا ۔آخر نہرو سینٹر کے کلچرل ڈائریکٹر جناب لطافت قاضی نے تمام فنکاران کا تعارف کروایا ۔اور تمام کو مبارکباد پیش کیں ۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا دل تو یہ ہی چاہ رہا تھا کہ وقت تھم جاۓ ۔اور یہ پروگرام یوں ہی چلتا رہے ۔
Labels:
amir khusro,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment