کشمیر کے ہونہار طالب علم شاہ ،فیصل نے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پورے ملک میں ٹاپ کرکے قوم کا
سر فخر سے بلند کر دیا ۔یہ خبر کے پڑھتے ہی آنکھیں مسرّت سے چھلک پڑی ۔سول سروس میں ٹاپ کرنے والے شاہ فیصل پہلے کشمیری اور چوتھے مسلمان ہیں ۔دو دہائیوں کے بعد کشمیر نے سول سروس امتحانات میں اپنی نما ئندگی درج کر وائی ہے اور امتحان میں اول آکر کشمیر کا سر اونچا کر دیا ہے ۔شاہ فیصل کی کامیابی کا ایک دلچسپ اور اہم پہلو یہ ہے کہ شاہ فیصل نے سول سروس میں اردو مضمون کو چنا ۔حالانکہ انھوں نے میڈیسن میں گریجو یشن کیا ہے ۔وہ چاہتے تو کوئی دوسرا مضمون چن سکتے تھے ۔انصوں نے اردو کو چنا اور عالی شان کامیابی حاصل کیں ۔فیصل کی کامیابی ہندوستان کے اردو داں نوجوانوں کے لۓ ایک بڑی مثال رہی ہے ۔شاہ فیصل نے بڑے نامسار حالات میں تعلیم حاصل کی جب وہ دسویں جماعت میں تھا ۔تو نا معلوم بندوق برداروں نے ان کے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔والدہ کپواڑہ سے سرینگر منتفل ہو گئيں ۔ماں ،دو بھائی اور ایک بہن پر مشتمل خاندان ہے ۔شاہ فیصل ایک حسّاس منفرد اور ایکسٹرا اوڈنیری نوجوان ہے ۔انھوں نے بتایا ہے کہ اردو زبان سے انھیں روحانی لگاؤ ہے ۔اور اب اردو کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔اس لۓ ( فیصل ) نے اردو کا انتخاب کیا ۔ تاکہ اس بہانے اردو ادب پڑھنے کا موقع مل جاۓ گا اور امتحان کی تیاری بھی ہو جاۓ گی ۔ایسے نوجوان ہر دور میں نہیں ہوتے ۔لیکن یہ نوجوان آنے والی نسلوں کے لۓ مشعل راہ ضرور بنتے ہیں
Monday, May 17, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment