You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, May 15, 2011

علامہ فضل حق خیرآبادی ایئ

محترم و مکرم دام ظلہ
السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ! امید کہ مزاج بہ عافیت ہوں گے۔
قائد انقلاب مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیرآبادی(۱۷۹۷ء۔۱۸۶۱ء ) کے ۱۵۰ ؍ویں یوم وصال کی مناسبت سے سن۲۰۱۱ء کو ’’علامہ فضل حق خیرآبادی ایئر‘‘ کے بطور منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مولانا یٰسٓ اختر مصباحی (بانی و صدردارالقلم دہلی) کی علمی و قلمی تحریکات کا بڑا دخل ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے نہایت علمی انداز میں تحریری و تصنیفی کام کیا ہے۔ اور تاریخ نویسی کا فریضہ انجام دیا۔
ہوا یوں کہ علامہ فضل حق خیرآبادی نے انگریز کے زیر اثر پروان چڑھنے والی ان داخلی تحریکات کی علمی گرفت کی جن کی سرگرمیوں سے امت مسلمہ میں انتشار اور افتراق کی مسموم فضا قائم ہوئی، یہ بات ان کے مخالفین کو پسند نہ آئی اور پھر بجائے تاریخ نویسی کہ تاریخ گری کی گئی۔ آزادیِ ہند کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جیالوں کے نام قصداً مٹا دیے گئے۔ خیانت اور دروغ سے کام لیا گیا، جو بزم کے مخالف تھے انھیں بزم میں لا بٹھایا گیا۔ صداقت و سچائی کو بہر حال اجاگر ہونا ہی تھا۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے قومی قائد، دینی محسن اورترجمان حق کا تذکرہ مختلف انداز میں کر کے ان کی خدمات سے قوم کو آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دے کر اہل سنت کی تاریخ سے نئی نسل کو واقف کرائیں۔ اس سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کریں، مثلاً:
*ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ۔۔۔علامہ خیرآبادی پر سمینار، کانفرنس اور اجلاس منعقد کریں،
*۔۔۔سالانہ منعقد ہونے والے عرس/تقاریب/جلسۂ دستار بندی میں ۲۰۱۱ء کے پروگرام کا انتساب علامہ خیرآبادی کے نام رکھیں،
*۔۔۔مقامی و قومی اخبارات، مجلات و جرائد میں علامہ خیرآبادی پر آرٹیکلز اشاعت کو دیں،
*۔۔۔سنی رسائل و ماہ نامے اپنی ایک اشاعت، یا اشاعت کا ایک گوشہ علامہ خیرآبادی کی خدمات پر شایع کریں،
*۔۔۔علماے کرام، سرکردہ شخصیات، سماجی و قومی رہنما علامہ سے متعلق اپنے بیانات اخبارات کو روانہ کریں،
*۔۔۔مساجد،اسکول، کالجز، مدارس اسلامیہ، شاہراہوں اور یادگاروں کو علامہ خیرآبادی کے نام سے منسوب کریں،
*۔۔۔مختلف علاقائی و قومی زبانوں میں کتب و رسائل شایع کر کے پڑھے لکھے طبقات میں عام کیے جائیں۔
اس سلسلے میں مولانا یٰسٓ اختر مصباحی کا جاری کردہ ایک مختصر تعارف بھی ارسال ہے اس کی روشنی میں علامہ فضل حق خیرآبادی پر اس تحریک کو آگے بڑھانے میں آپ تعاون دیں اور اپنے حلقۂ اثر میں وقت کی اس آواز کو پہنچا کر سنہری تاریخ سے قوم کو واقف کریں
احقر: غلام مصطفی رضوی
مالیگاؤں

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP