You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, December 17, 2010

کوئيز ٹائم ممبئ

کوئيز ٹائم ممبئ کے زیر اہتمام اورآیئڈیل فاؤنڈیشن ممبئی کے اشتراک سے بمقام انجمن اسلام ڈاکٹرمحمد اسحق جمخا نہ والا گرلز ہائی اسکول ۔باندرہ ممبئی میں بروز سنیچر 27 نومبر 2010ء اور 4 دسمبر 2010ء کو 13 ویں انٹر اسکول کوئيز مقابلے منعقد کۓ گۓ ۔اس میں 35 سیکنڈری اردو اسکولوں کے مابین 27 نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ منعقد ہوا تھا ۔جس میں سے 8 فاتح ٹیموں کے درمیان سپر8فائل مقابلہ 4 دسمبر کو ہوا ۔جلسے کی صدارت ڈاکٹر طہیر قاضی نے کی ۔سرپرست اعلی پرنسپل لوکھنڈوالا ( سابق ایم اے) نے کہا کہ ہر سال کوئيز کے مقابلوں کے میں حامد اقبال صدیقی اور ان کے ساتھیوں کو جو پریشانیاں پیش آتی ہیں ۔انہیں حل کرنے میں ہم تمام کو کوشیش کرنی چاہیے ۔اردو اسکولوں کے درمیان اتنے بڑے پیمانے پر کوئیز ٹائم ہی کر سکتا ہے ۔اس سے طالب علموں کو مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کا نہ صرف حوصلہ ملتا ہے بلکہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں ۔ حسن چوگلے ( دوحہ قطر )۔ نے کہا کہ یہاں کوئيز مقابلے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اردو طلباء و طالبات کسی سے کم نہیں ۔بہت خوبصورت اور بہت سلیقہ مندی سے کوئيز مقابلے منعقد کرنے پر میں کوئيز ٹائم کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر آدم شیخ ،ڈاکٹر شیخ عبداللّہ ۔نصیر پٹھان ،عائشہ قاضی ،پرنسپل سلمی لوکھنڈوالا ،ڈاکٹر قاسم امام ،ڈاکٹر کلیم ضیاء ، اقبال نیازی ، ڈاکٹر ابراہیم سرکھوت ۔ خان نوید الحق ۔ کمال صدیقی ، سلیم الوارے ،وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی پروگرام کی خوبصورت حامد اقبال صدیقی نے کیں ۔جب کہ پرنسپل خان اخلاق احمد اوررفیق گلاب نے ان کا ساتھ دیا ۔ ‏‏

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP