Friday, December 17, 2010
نہرو سینٹر مشاعرہ
بروز سنیچر مورخہ 4 دسمبر2010ء کوشام میں پھر ایک بار نہرو سینٹر کا آڈ ئیوٹوریم ورلی ممبئی میں ایک علمی ادبی اور تہذیبی مشاعرہ نہرو سینٹر کی روایت کو قائم رکھتے ہوۓ 22واں مشاعرہ منعقد کیا گیا ۔اور شاعروں کی کہکشاں جگمگا اٹھی ۔سب سے پہلےنہرو سینٹر کے ڈائریکٹر کلچرل جناب لطافت قاضی صاحب نے نہرو سینٹر کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں سے متعلق معلومات دیں ۔اپنے موّثر اور پر اثر انداز سے سارے مجمع کو محو کردیا ۔اس مشاعرہ کی صدارت محمد علوی صاحب نے کی ۔اور ناطم مشاعرہ عبدالاحد صاحب تھے ۔اور ممتاز شعراء کرام عبید اعظم اعظمی ،قمر صدیقی ،ممتاز راشد،آرزو راجستھانی ، ڈاکٹر قاسم امام ،شمیم طارق ، شاہد لطیف ،ملک زادہ جاوید ( نوئیڈہ ) محمد عثمان خان عرفان پربھنوی ( پربھنی ) مشتاق احمد مشتاق ( مالیگاؤں ) ڈاکٹر نسیم نکہت ( لکھنو) وسیم بریلوی ( بریلی)نے اپنے اپنے کلام سنا کر سامعین کو محظوظ کیا ۔پورا ہال تالیوں سے گونچ اٹھتا رہا ۔شہر اور اطراف کی علمی ادبی اور مشہور اہم شخصیات موجود تھیں ۔واقعی میں اس مشاعرہ نے وہ رنگ بھر دیا کہ دل چاہتا تھا کہ یہ مشاعرہ یو ہی جاری رہے ۔
Labels:
mumbai,
munawwar sultana,
mushaira,
nehru center
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment