انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف کامراینڈ اکنامکس '' میں بروز جمعرات 16 دسمبر 2010ء دوپہردو بجے کالج کیمپس میں انٹر کالجیئیٹ بیت بازی ''منعقد ہوۓ ۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کی۔اور بیت بازی کے مقابلے کا آغاز شیخ محمد فیضان کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔کالج کے پرنسپل محمود الحسن صاحب نے پروگرام کا افتتاح کیا ۔اس میں شہر کی معزّز سماجی، ادبی و تعلیمی شخصیات موجود تھیں ۔بیت بازی کے اس ایلیمینیشن مقابلے میں جج صاحبان کے فرائض محترمہ خآن عارفہ نویدالحق صاحبہ (بال بھارتی راجیہ پاٹھیہ پستک نرمتی وابھیاس کرم سنشودھن منڈل پونہ کے اردو کے اسپیشل آفیسر کی اہلیہ) اور کوٹورداؤد عبدالغفار ( پٹیل ہائ اسکول) نے انجام دیۓ ۔اس مقابلے میں کل بارہ کالجوں نے حصّہ لیا ۔ اور چھ کالج فائنل میں پہنجے مقابلہ بہت جم کر ہوا (ا) انجمن اسلام اسحاق جمخانہ والا کالج باندرہ (2) صمدیہ ہائ اسکول بھیونڈی (3) اکبر پیر بھائی کالج آف کامرس اینڈ اکانامکس (4) انجمن نورالسلام گوونڈی (5) انجمن خیرالاسلام کرلا (6) رئيس ہائی اسکول بھیونڈی
اہم شخصیات نے اپنے تاثرات پیش کۓ ۔خآن نویدالحق صاحب نے مقابلے میں حصّہ لینے والے طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔اورکہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے بچوں میں حوصلہ اور خود اعتمادی پیدا ہوگی اور بچوں میں مقابلہ آرآئي کی ہمت پیدا ہوگی ۔
Friday, December 24, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
2 comments:
hum baitbazi ki final round ke bare me janna chahenge.
Dear Anonymous,I hope to have next comment with your proper Identity.Very soon I will publish my report about final competition.
Post a Comment