You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, February 14, 2010

کل ہند مشاعرہ ۔ پنویل


بروز جمعرات مورخہ 11فروری2010 ئ کو شب 8بجے بمقام یعقوب بیگ ہا ئي اسکول اینڈ حو نیئر کا لج کے ہال میں بزم علم و ادب ، پنویل کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ شمس جالنوی کی صدارت میں منعقد کیا گيا۔مہمان خصوصی ۔ایم عارف پٹیل صاحب تھے ۔بزم علم و ادب کے صدر عظیم ملّا صاحب کے ہا تھوں مہمان خصوصی ۔صدر اور تمام شعرائ کو گلہاۓعقیدت پیش کۓ گۓ ۔بارہ سالوں کے بعد مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔اس کا خاص مقصد
تھا کہ کوکن میں اردو ادب کے
ذوق کو فروغ دینا۔اس پورے مشاعرہ کی نظامت مالیگاؤں کے رئيس قاسمی صاحب نے کیں ۔مشاعرہ کی شروعات واحد انصاری نے نعت پڑھ کر کیں شعرائ کرام میں ریاض احمد ،خالد نیّر ،رئیس ستارہ ،عبید اعظم اعظمی ،للیتا بھا ٹیہ ،بدرالدین بادل صا حب ،نواب آرزو صاحب ،جہانگیر کلیا نوی ،جاوید ندیم ،جمیل ساحل ،وقار جعفری،اور شاعرات میں ڈا
کٹر قمر سرور ، ڈاکٹر صادقہ نواب سح
ر اور معصومہ تبسّم نے اپنے اپنے کلام سناکر مجمع کو محصور کر دیا ۔صدر صاحب شمس جالنوی نے اپنے دلفریب انداز میں اپنی غزل زرد زرد چہرے ہیں ۔زخم دل کے گہرے ہیں ۔سناکر مجمع کو اتنا محصور کر دیا کہ دیر تک تالیاں بجتیں رہیں ۔خالد نیّر کا کلام گجرات کے فساد پر تھا ۔ پھولوں کے جیسا آپ نے آنگن جلا دیا
پھو لوں کے جیسا آپ نے آنگن جلا دیا
کتنے شریف لوگوں کا مسکن جلا دیا
بو ڑھوں کی عورتوں کی جوانوں کی بات کیا
اس بار تو فساد میں بچپن جلا دیا
۔شاعر عبید اعظم اعظمی کے اشعار (
( عشق کے باب میں نقصان لیا جاتا ہے
( جان دی جاتی ہے احسان لیا جاتا ہے
اس کے فرمان پر سوچا نہیں کرتے اے دل
وہ جو کہتا ہے مان لیا جاتا ہے
مشہور و معروف شاعر نواب آ
رزو صاحب کے اشعار اس درگاہ سے اس مندر تک
کا
ش پلٹ کر دیکھا ہو تا ، اس ماں کی جھولی میں
دولت شہرت ، رتبہ حاصل کرتے کرتے بکھر گۓ
بڑے مح
ل میں نیند نہیں ہے کتنا سکون تھا خولی میں
ان اشعاروں کو کافی سراہا گیا ۔
جہا نگیر کلیا نوی صاحب اور بدرالدین
بادل صاحب نے مزاحیہ کلام اور کوکنی زبان میں غز لیں سنا کر مشاعرے میں چار چاند لگا دیۓ ۔یہ مشاعرہ کا فی کامیاب رہا ۔مجمع سا معین بہت خوش اور مسرور نظر آرہے تھے ۔اس طرح کے مشاعرے اور اردو ادب کی محفلیں منعقد کی جانی چاہیے ۔ تاکہ قومی یکجہتی ،ادب اور مّثبت سوچ کو بڑھاوا ملے ۔ہم لنترانی کے طرف سے بزم علم و ادب کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP