You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, February 10, 2010

خراج عقیدت


بزرگ صحا فی ،مشہور افسانہ نگاراور اپنے دور کے مشہور ہفت روزہ بلٹز کے سابق ایکز یکٹیو ایڈیٹر محمود ایوبی کا بدھ کی رات ڈھا ئی بجے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا ۔ان کی عمر 71 سال تھی ۔محمود ایوبی کی پیدائش 10 فروری 1939ءکو ضلع مو نگیر بہار میں ہوئی تھی ۔ان کا اصل نام محمود الحسن ایوبی تھا ۔محمود ایوبی کے قلمی نام سے لکھتے رہے اور مشہور ہوۓ ۔صحافت سے قبل انھوں نے درس و تدریس کے فرائض بھی انجام دیۓ ۔اپنے دور کے مشہور و مقبول ہفت روزہ '' بلٹز ''سے 25 برسوں تک وابستہ رہے ۔وہ ترقی پسند تحریک کا ایک روشن چراغ تھے ۔ایوبی صا حب کیلۓ ادب ہتھیار تھا ۔جو سماج میں پھیلی برا ئیوں کے خلاف عام آدمی کی صداۓ احتجاج بلند کر تا تھا ۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ دوسری مخلوق کے عنوان 1990 میں شائع ہوا ۔جس پر انہیں مہاراشٹر ساہتیہ اردو اکیڈمی کی جانب سے انعام سے نوازا گیا تھا ۔اپنی طویل صحافتی خدمات کے دوران بھی ان کا رشتہ ادب سے برقرار رہا ۔ایوبی صاحب سے ہماری ملاقات چار دن قبل ہی معشوق فاؤ نڈیشن کی تقریب میں ہو ئی تھی ۔اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ما ۓ۔آمین ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP