مہاراشٹر راجیہ اردو سا ہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام حبیب تنور ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد بروز بدھ مورخہ 17 فروری 2010 کو میسور ایسوسی ایشن ہال ماٹونگا ممبئی میں کیا گیا تھا ۔اس فیسٹول میں کل سات ڈراموں نے شرکت کیں۔ دوپہر ٹھیک دو بجے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔رات
کو سا ڑھے دس بجے تک ڈرامے ہوتے رہے ۔شر کا ئ ڈرامے اس طرح رہے ۔
1۔ عذاّب النا ر آفتاب حسین بمبئی والا
ممبئی
2 ۔ پریم چند کی کہا نیاں مجیب خان آئيڈیا ممبئی
3 ۔ دو گز زمین انیس جا وید اپنا رنگ منچ
4۔یہ کس کا لہوہے ؟کون مرا؟؟ اقبال نیا زی کردار آرٹ اکیڈمی
5۔ یوں ہی انصاری وسیم احمد اردو مرکز
6۔اقتدار رجب جعفری رضوی کا لج
7۔ سچ صرف سچ حنیف پٹنی پرفورمس
اردو ساہتیہ اکیڈمی کار گزار صدر ڈاکٹر عبدالستار دلوی ،جاوید صدیقی ۔ڈاکٹر قاسم امام ۔ سلیم عارف ،لبنہ سلیم عارف اور قادری صاحبان اسٹیج پر موجود تھے ۔سلیم عارف صاحب اور لبنہ سلیم عارف کے ہا تھوں تمام ڈرامہ گروپ کو دس دس ہزار روپۓ ، سر ٹیفکٹ اور مو مینٹو سے نوازا گیا ۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ممبر سیکریٹری ڈاکٹر قاسم امام صاحب نے اپنے تاثرات پیش کۓ ۔اردو ڈرامہ کےفروغ کے لۓ بڑے پیمانے پر مختلف پروگرام کرنے اور ڈرامے کو مقابلے رکھنے کا وعدہ کیا ۔ یہ فیسٹول کامیاب رہا ۔
Monday, February 22, 2010
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment