Thursday, February 18, 2010
گیارواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول
گیارواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول،ڈاکیو مینٹری، شورٹ اینڈ اینیمیشن فلم 9 ۔۔3 فروری 2010 ئ کا انعقاد کیا گیا ۔ٹاٹا تھیٹر ،گودریج تھیٹر ،ایکسپریمینٹل تھیٹر ،لیٹل تھیٹر اور ریڈ کارپیٹ این ،سی پی ،اے میں 10 فلمیں دکھائی گئی۔سیمینار اور کھلے شیشن منعقد کیۓ گۓ ۔اس میں نیشنل اور انٹر نیشنل طور پر فلمیں دکھا ئی گئیں ۔ہم 7 فروری کو وہاں پہنچے ۔اس وقت سو ئزر لینڈ کی فلم ( ریسلیس کری ) یہ 3 منٹ کی فلم شروع ہو ُچکی تھی ۔فلم سے ایسا لگا جیسے کسی ڈش بنانے کی ترکیب بتا ئی جارہی ہے ۔سبق آموز کو ئی بات نہیں تھی ۔وہاں ملک کی مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں۔ پریہ دت ،رندھیر کپور ۔شبا نہ اعظمی ۔اور دوسرے بہت سے ۔وہاں ہماری ملاقات ایڈم انکل سے ہوئی ۔وہ بہت اچھے مصّور ہیں ۔وہ صرف دو منٹ میں کسی کا بھی ہو بہو اسکیچ بنا لیتے ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس طرح کے فیسٹول 49 بار اٹینڈ کیۓ ہیں۔ وہاں کوئي ایجوکیشنل فلم نہیں تھی ۔اور نہ ہی حالات حاضرپر ۔ اس طرح کی فلمیں ہو نی ضروری ہیں ۔
Labels:
film festival,
mumbai,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment