You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Tuesday, March 02, 2010

نوی ممبئی بورڈ









بروز سنیچر مورخہ 27 فروری 2010 کو نوی ممبئی بورڈ کی جانب س
ے مہاراشٹر کے سب سے بڑے اقلیتی وتعلیمی ادارے انجمن اسلام کے کارگزار صدر ڈاکٹر ظہیر اسحاق قاضی صاحب کے اعزاز میں تہنتی جلسہ اکبر پیر بھا ئی کا لج آف ایحو کیشن واشی نوی ممبئی میں منعقد کیا گیا تھا ۔اس وقت بی ۔ایڈ کا لج میں وسا ئل تعلیم یعنی کہ ٹیچنگ ایڈس کی نما ئش لگا ئی گئی تھیں جس میں نصاب سے متعلق بہت ساری چیزیں بنا ئی گئی تھیں ۔جلسہ کا آغاز قمر سلیم سر نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔نوی ممبئی بورڈ میں آنے والے تمام اسکول و کا لج کے پرنسپل اور اسٹاف موجود تھے ۔نوی ممبئی بورڈ کے چیئرمین جناب برہان حارث صاحب ،انجمن کے جنرل سیکریٹری جی ۔آر ۔شیخ ،جناب عقیل حفیظ صاحب لوکل کمیٹی کے ممبر جناب سراج پرکار صاحب ،اقبال کوارے صاحب نے شرکت کیں ۔کالسیکر کا لج کے پرنسپل جناب عمران انعامدار صاحب ،بی ۔ایڈ کا لج کی پرنسپل محترمہ اسماۂ میڈم صاحبہ،مصطفہ فقیہہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل محترمہ شیچ حمیدہ میڈم صاحبہ ،انجمن اسلام زبیدہ طالب اردو پرائمری اسکول تربھے کی ہیڈمسٹریس محترمہ خان حسن آراء میڈم اے ۔اے کھٹکھٹے انگلش میڈیم ہائي اسکول کی پرنسپل زلیخا میڈم اور پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس محترمہ راہہیہ میڈم نے صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کی خدمت میں گلہاۓ عقیدت پیش کۓ۔جناب جی آر شیخ کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے کی خوشی میں مبارکباد پیش کیں اور گلدستوں سے نوازا گیا ۔اسماء میڈم ،حمیدہ میڈم ،حسن آراء میڈم ،زلیخا میڈم،اور راہیہ میڈم نے اپنے اپنے تاثّرات پیش کۓ حسن آرا ئ خان صاحبہ نے عید میلادالنبی کی مبارکبادپیش کیں۔اور اس شعر کے ساتھ ( نگہہ بلند ،سخن دلنواز، جاں پر سوز---یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لۓ)بپنے تاّثرات پیش کۓ ۔ ۔چیرمین صاحب نے مبارکباد دیں اور اپنے تاثّرات پیش کۓ ۔ڈاکٹر ظہیرقاضی صاحب نے اپنی تقریرمیں کہا کہ بہت جلدہی کا لج آف فارمسی ،کا لج آف آرکیٹیککچر ،کیٹٹرینگ کالج اور مینجمینٹ کا لج نوی ممبئي ،نیو پنویل میں شروع کۓ جائيں گے اور کہا کہ ہمارے ادارے مثالی اور معیاری ہونے چاہیۓ یہی ہمارا نعر۔تمام اسٹاف اور مینجمینٹ کے لوگوں نے مل کر ترانہ ء انجمن گا یا ۔یہ جلسہ کامیاب رہا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP