You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, March 15, 2010

ایک ادارہ ساز شخصیت






آج شام ہماری ملاقات ڈاکٹر عبدالستّار دلوی صاحب سے ان کے دولت خانہ میں ہوئی ۔دلوی صاحب
ملنسار اور پر اثر شخصیت کے مالک ہیں ۔ادبی تحقیقی اور لسانیات میں پروفیسر عبدالستّار دلوی صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ہند و پاک کے علمی جرائد میں ان کے مقالات شائع ہو تے رہے ہیں۔لسانیات ،ادب اور تراجم سے متعلق ان کی متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔اصول تحقیق ، لسانیاتی تحقیق ،زبانوں میں لسانی اور ادبی رشتے ان کے مطا لعےکے خصوصی مو ضوعات ہیں ۔وہ ملک اور بیرون ملک کے کئی علمی سفر کر چکے ہیں ۔برطانیہ ،مصر،ایران،ترکی، سعودی عرب ، دوحہ قطر ،اور جنوبی افریقہ میں انھو ں نے کئی مذاکرات میں شرکت کیں۔پونے کے مسلمان ، علک سردار جعفری ۔شخص ۔شاعر اور ادیب ، پروفیسر خان بہادر شیخ عبدالقادر سرفراز ( احوال اور آ ثّار ) ، اقبال کا ایک مدوح۔عظیم سنسکرت شاعر اور مفّکر بھر تری ہری ، اسمعیل یوسف کا لج اور ہندوستان میں مشرقی علوم کے عصری معنو یت اور دو زبانیں ،دو ادب ( ہندی اور اردو کے تناظر میں ) ان کی خاص تصانیف ہیں ۔ آپ کی شخصیت ایک ادارہ ساز شخصیت ہے ۔ آپ اس سال کے غالب ایوارڈ یافتہ ہیں۔ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے کارگزار صدر ہیں۔ فی الحال آپ انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی کے ڈائریکٹر ہیں ۔وہاں ہماری ملاقات دلوی سر کے بڑے بھائی جناب قاسم دلوی صاحب سے ہوئي۔جناب قاسم دلوی صاحب لندن میں مقیم ہیں ۔اور وہاں اردو کے پرو فیسر ہیں ۔انکی بہت ساری کتابیں شائع ہو ئی ہیں ۔دلوی صا حب خوشگفتار اور ملنسار انسان ہیں ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP