You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, March 27, 2010

جشن نشان













بزم نشان کے
زیر اہتمام بروز بدھ مورخہ 24 مارچ 2010 ء کو انجمن اسلام الانا اردو ہائی اسکول کرلا میں جشن نشان منایا گیا ۔اور اس موقع پر نواب ملک ( ایم ۔ایل ۔ اے ، سابق وزیر حکومت مہاراشٹر کے بدست قریش نگر کا پہلا طنز و مزاح کا مجموعہ ( نشان زندگی ) کا اجرائ کیا گیا۔اس طنز و مزاح کے مجموعہ کے شاعر ( نشان صدیقی ) ہیں ۔اس جلسے کے صدر ڈاکٹر شیخ عبداللّہ سر تھے ۔اور مہمان خصوصی بیگم ریحانہ اندرے صاحبہ تھیں ۔اور نظامت کے فرائص عرفان جعفری نے انجام دیۓ وہاں پر شہر کی تمام علمی ،ادبی و سماجی مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں۔ روزنامہ انقلاب کے ایڈیٹر شاہد لطیف ،ڈاکٹر ذکراللہ ، حامد اقبال صدیقی ،معراج صدیقی ،اقبال نیازی اور قمر صدیقی ،معراج صدیقی اور روزنامہ اردو ٹائمز کے ایڈیٹر عالم نقوی صاحب نے اپنے تاّثرات اشعاروں کے ساتھ پیش کۓ ۔(جتنا چھا نٹو گے میں اتنا ہی پھیلوں گا ۔۔۔۔۔۔۔میں شجر ہوں میری ٹہنی کو تراشا نہ کرو ۔۔۔طنزو مزاح میں ۔۔۔۔اوروں کی نہ سن ، اپنی سنا اور کھسک جا ۔۔۔جی کھول کے بے پر کی اڑا اور کھسک جا ۔۔۔۔۔۔۔ہے مال کی تلاش ،نہ زر کی تلاش ہے ۔۔فٹ پاتھ پر ہوں ،آج بھی گھر کی تلاش ہے ایسے بے شمار دل کو جھو لینے والے اشعار پڑھے گۓ۔ اس پروگرام کا ا فتتاح ڈاکٹر قاسم امام نے کیا ، در اصل نشان صدیقی کی طنز و مزاح کے مجموعہ کی اشا عت اور اجرائ ڈاکٹر قاسم امام سر کی کوششوں اور محنت کا پھل ہے انھیں آج بھی قریش نگر سے دلی لگاؤ ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی کے ممبر سیکریٹری منتخب ہوتے ہی پہلی میٹنگ میں ہی نشان زندگی کے مسودہ کی اشاعت کے لۓ مالی امداد منظور کر والیں ۔نشان صدیقی پیشے کے اعتبار سے مصّور ہیں ۔ان کا یہی ہنر شاعری میں بھی کام آتا ہے ۔ انھوں نے شاعری کے خوبصورت برش سے انھوں نے آس پاس کی زندگی کی جو تصور یں بنائی ہیں۔ وہ ہم سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں ۔اے پروگرام کے کنوینرس ناز کلاسیس کے روۓ رواں حسرت خان نجیب رحمت ،انیس احمد اور اسکول ھذ ا کی پرنسپل ڈاکٹر مینہاج صدیقی تھیں ۔پروگرام کے اختتام پر حسرت سر نے شکریہ کی رسم ادا کیں ۔اور ضیافت کا انتظام کیا گيا تھا ۔
دوانے بھاگ جا دامن کی ساری دھجیاں لے کر
یہاں تار گیباں سے نئي زنجیر بنتی ہے

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP