You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, December 01, 2014

لنترانی میڈیا ہاؤس کی چھٹی سالگرہ کا جشن نوبہاراں

 اردو ویب  پورٹل  لن ترانی میڈیا  ہاؤس اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی کے زیر اہتمام  بروز جمعہ مورخہ 28 نومبر 2014ء کو  بھارتیہ ودیا  بھون  کے آڈیٹوریم    چوپاٹی  ممبئی میں  لن ترانی میڈیا ہاؤس کی چھٹی سالگرہ کا جشن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع  پر  معزز  و  نامو ر   شخصیات کو اپنی فیلڈ میں نمایاں کار ہاۓ انجام دینے  کے  عوض میں اعزازات سے  نوازا  گیا ۔ لن ترانی  ماہر تعلیم  ڈاکٹر ظہیر قاضی  صاحب  صدر انجمن اسلام ممبي۔ ماہر طب   عبدالرؤف  سمار  صاحب ۔ بیسٹ جنرلسٹ  مس نندنی ۔ بیسٹ  ادارہ کاوش، سما جی  خدمت گار  اقبال میمن آفیسر ،  تعلیمی وسماجی  خدمت گار خواتین میں آئرن لیڈی کا خطاب  بیگم    ریجانہ احمد  اور   تعلیمی و سماجی  خدمت گار ڈاکٹر  منظورالحسن ایوبی  ، لن ترانی سماجی ڈاکٹر محمد علی پاٹنکرصاحب ، مضافاتی علاقے
میں  جاکر   بھکاری بچوں کی مدد کرنے کے لیۓ  صابرہ اسلم سکوانی کو اور بیسٹ  نگر سیوک کے لیۓ         رئیس  شیخ  اور فروغ اردو کے لیۓ     ایس اینڈ ڈیٹی کالج اور   پوجا    چرن کو اور خصوصی ایوارڈز   فرید احمد  خان کو تفویض کیا گیا ۔ میمینٹو  شال اور گل دستہ سے سے نوازا گیا ۔ اس جلسے کی صدارت  ڈاکٹر خاقظ  کر ناٹکی  ،  چیف گیسٹ   فلم ایکٹر شہباز  خان ،  محمد  علی     شاہ  ، عبدالروؤف     خان ،اور ا‏عظم کیپس  کےچیئرمین منور پیر بھائی اور شہر و اطراف کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کیں ۔اور اس موقع پر مشہور گلوکارہ پوجا  چرن اور سہیل اختر وارثی  کے کونسیپٹ سے  صوفیانہ کلام ''رنگ ریجہ ''پیش کیا گیا ۔ اس جلسے کی نظامت فرید احمد  خان  اور ایس این ڈیٹی  اردو شعبہ ء کی ہیڈ شبانہ خان نے کیں ۔ یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔کالج کے طالب علموں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان میں اپنی تہذیب   اور ورثہ سے لگاؤ پیدا ہو ۔  سات سو سے زیادہ لوگوں  نے شرکت کیں ۔

Sunday, November 30, 2014








































Thursday, November 13, 2014




چاچا نہرو
بھارت  کے تھے  وزیر اعظم
سب ہی جن کا بھرتے تھے دم
نہرو چاچا کہلاتے تھے
بچے  جن کے گن گاتے تھے
ان کا لہجہ  پیار  پیارا
دھوپ  میں جیسے  بہتا دھارا
وہ  کہتے تھے  اۓ  ہم  وطنوں
جگ میں شان سے جینا سیکھو
اپنی  عزت   کرنا  سیکھو
بے   خوفی  سے جینا  سیکھو
تعلیم  و تہذیب و  شفقت
ہیں  یہی اپنی یہ سچی   دولت
شیخی  لالچ  جھوٹی  شہرت
ان  سے بچنے میں ہے  راحت
جو آرام   کے ہیں متوالے
وہ ہیں  پیچھے  رہنے والے
( محمد رفیع  انصاری)

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP