You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, June 10, 2015

ایک خوبصورت غزل

ایک خوبصورت غزل شاید بہت کم لوگوں تک پہنچی ہو

ﻗﯿﺲ ﺟﻨﮕﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﯿﻼ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﺧﻮﺏ ﮔﺬﺭﮮ ﮔﯽ ﺟﻮ ﻣﻞ ﺑﯿﭩﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺩﯾﻮﺍﻧﮯ ﺩﻭ
ﺟﺎﮞ ﺑﻠﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﮯ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻣﺮﮮ ﻋﯿﺴﯽٰ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ
ﻻ ﺩﻭﺍ ﺩﺭﺩ ﮨﮯ ﯾﮧ، ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭﮞ، ﻣﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﻻﻝ ﮈﻭﺭﮮ ﺗﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺗﻮ ﮐﮭُﻼ
ﻣﺌﮯ ﮔُﻞ ﺭﻧﮓ ﺳﮯ ﻟﺒﺮﯾﺰ ﮨﯿﮟ ﭘﯿﻤﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﭨﮭﮩﺮﻭ ! ﺗﯿﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﭼﮍﮬﺎﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮ ﮐﺪﮬﺮ
ﺩﻝ ﮐﺎ ﺻﺪﻗﮧ ﺗﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﺮ ﺳﮯ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﻣﻨﻊ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﻋﺸﻖِ ﺑُﺖِ ﺷﯿﺮﯾﮟ ﻟﺐ ﺳﮯ
ﮐﯿﺎ ﻣﺰﮮ ﮐﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻏﻢ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﻏﻢ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﻣﺮﺗﮯ ﮐﮭﭙﺘﮯ
ﻗﺎﻓﻠﮧ ﯾﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﺷﻤﻊ ﻭ ﭘﺮﻭﺍﻧﮧ ﻧﮧ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﺑﺎﮨﻢ ﺯﻧﮩﺎﺭ
ﺷﻤﻊ ﺭُﻭ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﭘﺮﻭﺍﻧﮯ ﺩﻭ
ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻟﻢ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﺗﻤﮭﯿﮟ
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﯿﺴﻮﺋﮯ ﺭﺳﺎ ﺗﺎ ﺑﮧ ﮐﻤﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﺟﻮﺵِ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮭﻤﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﯿﺎ ﺍﮮ ﺍﺷﮑﻮ
ﺩﺍﻣﻦِ ﮐﻮﮦ ﻭ ﺑﯿﺎﺑﺎﮞ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺑﮭﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﻭﺍﻋﻈﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﮐﺮﮮ ﻣﻨﻊ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ
ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﺭﻧﺞ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻭﮦ ﭘﺎﺱ ﻧﮧ ﺟﺎﺅ ﺳﯿّﺎﺡؔ
ﻣﺎﻧﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﻮ ﻣﺮﮮ ﺩُﻭﺭ ﮐﺮﻭ ﺟﺎﻧﮯ ﺩﻭ
ﻣﯿﺎﮞ ﺩﺍﺩ ﺧﺎﻥ ﺳﯿّﺎﺡ
...........................

Wednesday, June 03, 2015

کہانی زندگی کی طرح ایک تسلسل کا نام ہے  :  پروفیسر اعجاز علی ارشد   ۔    اردو افسانہ جاننے کی نہیں جینے کی صنف ادب ہے   :   پرو فیسر ارتضی کریم
     افسانہ زندگی کو آئینہ دکھانے کا کام کرتا ہے  :پروفیسر خواجہ اکرام الدین ۔  ایسے افسانے لکھے جائیں جو زندگی کو آسان کریں  :    وی سی گو یل
  شعبۂ اردو سی سی ایس یو میں منعقدہ پانچ روزہ بین الاقوامی افسا نہ ورکشاپ اختتام پذیر
            پہلا دن4 اپریل015ء
            شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میرٹھ،قومی کونسل برا ئے فروغ اردو زبان اور اتر پردیش اردو اکادمی کے با ہمی اشتراک سے منعقد ہو رہے پا نچ روزہ بین الاقوامی افسا نہ ورکشاپ(اردو،ہندی، انگریزی) کا شا ندار آغازیو نیورسٹی کے برہسپتی بھون میں ہوا۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت کے فرائض محترم وی سی گو یل (شیخ الجامعہ، سی سی ایس یو) نے انجام دیی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر اعجاز علی ارشد( شیخ الجامعہ ،مظہر الحق ،عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ ) نے شرکت کی جب کہ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر خواجہ اکرام الدین،( ڈائریکٹر ،این سی پی یو ایل، نئی دہلی، پرو فیسر فاروق بخشی( صدر شعبۂ اردو، اودے پو ر، یونیورسٹی)پرو فیسرارتضی کریم (سابق صدر شعبۂ اردو،دہلی یونیورسٹی،معروف افسا نہ نگار محترم ابرار مجیب شریک ہو ئی۔استقبال ڈا کٹر اسلم جمشید پوری،نظامت محترم معین شاداب اور شکریے کی رسم ڈا کٹر شاداب علیم نے انجام دی۔

Sunday, May 31, 2015

ایک شام اقبال کوارے کے نام



انجمن اسلام ،اکبرپیر بھا ئی  بی ایڈ کالج   سیکٹر 10  واشی  نوی ممبئی میں بروز سنیچر 23 مئی 2015ء کو ایک شاندار پروگرام  ''ایک شام اقبال کوارے کے نام ''    کا انعقاد لنترانی میڈیا ہاؤس اور  مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے  زیر اہتمام  کیا گیا ۔ اقبال کوارے  سماجی  ،ادبی  ،فلاحی ،  فلمی  اور سیاسی  کاموں میں پیش پیش رہنے والی  وہ شخصیت  ہے ۔جسے   اردو دنیا  ''محسن اردو''کے نام سے جانتی ہے ۔ان کی پینتیس سالہ  خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ اور ان کے تعلق سے ایک  اقبال کوارے صاحب کی خدمات پر '' ایک بائیو گرافی''  میں اقبال کوارے ہوں ''  ان کی آواز  میں ایک سلائڈنگ فلم  دکھائی گئی۔ جس میں ان کی زندگی کے سفر پر طائرانہ نظر ڈالی گئی۔ اور اقبال کوارے اور ان کی اہلیہ نوری کوارے صاحبہ کا  اعزاز کیا گیا ۔ ان کے کاموں  کو سراہا گیا ۔لنترانی میڈیا کے لیۓ ایک خوشی کا موقع  ہے  اس بات کا اعتراف  لنترانی میڈیا ہاؤس کی ایم ڈی  منور سلطانہ نے کیا اور  پروگرام کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔   اس پروگرام میں جناب برہان حارث صاحب  اکزیکیٹیو چئرمین  انجمن اسلام نوی ممبئی  بورڈ مہمان   خصوصی کے طور پر شرکت کی اور صدارت منور پیر بھائی نے کی ۔برہان حارث ، منور پیر بھائی اور اقبال کوارے نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں سامعین  سے  خطاب کیا ۔سلطان مالدار ، کمال مانڈلیکر ، اخلاق ناگوٹنے ۔ محمد شفیق مودک ،  انوورتی کے جسراج بھائی ۔ پروفیسر  قمر سلیم سر، ڈاکٹر اسماء شیخ ۔ خان حسن آراء  راحیاء بیگ ، خان کنیز فاطمہ  کےعلاوہ   نوی ممبئی کے سخن  شناس  اور سخن نواز  حضرات  
اچھی تعداد میں موجود تھیں ۔

Saturday, May 30, 2015

Ek Shaam Iqbal Kaware Ke naam


ایک شام اقبال کوارے کے نام!
نوی ممبئی :(رپورٹ محمد حسین ساحلؔ)’ایک شام اقبال کوارے کے نام‘ کا شاندار پروگرام نوی ممبئی میںانجمن اسلام کے پیر بھائی بی ایڈ کالج ، سیکٹر0،واشی ، نوی ممبئی میں لنترانی میڈیا ہائوس اور اردو ساہتیہ اکیڈمی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔اقبال کوارے سماجی، ادبی،فلاحی اور سیاسی کاموں میں پیش پیش رہنے والی وہ شخصیت ہے جسے اردو دنیا محسن اردو کے نام سے جانتی ہی۔اس پروگرام میں بطورمہمانان اعزازی برہان حارث اور منور پیربھائی نے شرکت کی۔اس پروگرام میں اقبال کوارے کے تعلق سے ایک سلائڈنگ فلم دکھائی گئی، جس میں اقبال کوارے کی زندگی کے سفر پر طائرانہ نظر ڈالی گئی تھی، ان کی فلمی،ادبی، سیاسی اور سماجی خدمات کا جائزہ لیا گیا تھا۔مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ ولاس رائو چوہان، مدر ٹریسا جیسی شخصیات کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کی تصویروں کو دیکھنے کا موقع ملا۔اس کے بعد برہان حارث نے اقبال کوارے کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے محفل کو زعفران زار کیا ، منور پیر بھائی نے بھی اظہار خیال کیا۔اقبال کوارے نے اپنے منفرد لب و لہجہ میںسامعین سے خطاب کیا۔ مشاعرہ کی صدارت کے فرائض منور پیر بھائی نے انجام دیی۔ مشاعرہ میں احمد وصی، نظر بجنوری، عبید اعظم اعظمی، ڈاکٹر صادقہ نواب سحر،ڈاکٹر دلشاد، ڈاکٹر لکشمن واحد، محمد حسین ساحلؔ، مومن جان عالم رہبرؔ، محترمہ ممتاز ؔ پیر بھائی ، اس مشاعرہ کی شاندار نظامت پرگیہ وکاس نے کی۔ان کی نظامت نے مشاعرہ میں ایک نئی روح پھونک دی۔لن ترانی میڈیا ہائوس کی روح رواں منور سلطانہ نے پروگرام کے انعقاد میں ایک اہم رول ادا کیا۔واشی علاقے کی سخن شناس اور سخن نواز حضرات اچھی خاصی تعداد میں موجود تھی۔گزشتہ ڈھائی سال سے اقبال کوارے نے ادبی سرگرمیوں کو زندہ رکھنے کیلئے ہر ماہ کے تیسر ے اتوار کو ادبی نشست رکھنے کا سلسلہ شروع کیاہی، یہ ادبی نشست مذکورہ بالا پتہ پر شام چھ بجے منعقد کی جاتی ہی۔شب ساڑھے دس بجے مشاعرہ اختتام پزیرہوا، اس کے بعد مہمانوں کیلئے طعام کا انتظام کیا گیا۔

منور پیر بھائی اور برہان حارث اقبال کوارے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئ

Thursday, May 21, 2015


ایک شام اقبال کوارے کے نام
لنترانی میڈیا ہاؤس اور مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک شام اقبال کوارے کے نام اور کل ہند مشاعرہ کا اہتمام  ۳۲ مئی بروز سنیچر انجمن اسلام اکبر پیر بھائی بی ایڈ کالج ، واقع نوی ممبئی واشی سیکٹر ۰۱ میں کیا گیا ہے ۔ مہمان خصوصی ، اویناش لاڈ (ڈپٹی میئر ، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن ) اور مہمان اعزازی برہان حارث و منور پیر بھائی ہوں گے ۔ مشاعرے کی نظامت پرگیہ وکاس کے ذمہ ہے اور صدارت قیصرخالد (ایڈیشنل ٹریفک پولس کمشنر ، ممبئی)  اور افتتاح اتل اگروال فرمائیں گے ۔ اس موقع پر متوقع شعرا کی فہرست کچھ اس طرح ہے :
احمد وسیع ڈاکٹر کلیم ضیاء،عبید اعظم اعظمی ،نظر بجنوری ، اطہر شکیل ،ڈاکٹر دلشاد صدیقی ،ڈاکٹر لکشمن واحد ،  ،ممتاز پیر بھائی،  محمد حسین ساحل عائشہ سمن اور ڈاکٹر صادقہ نواب سحر ۔
ادب دوست حضرات سے گزارش ہے کہ شریک ہو کر اسے کامیابی سے ہمکنار کریں ۔
منور سلطانہ

رابطہ: 9819445055
Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP