ایک خوشگوار ملاقات خانقاہ افتخاریہ گنج انواریہ سیّد مختار
احمد علی ( پیر چنگاری بابا کے ساتھ عوامی وکاس پارٹی کے قومی صدر شمشیر خان پٹھان
صاحب اور شبنم شیخ مسکراتے ہوے
Monday, June 24, 2013
Tuesday, June 18, 2013
سماج میں تعلیم اور قابلیت بنیادی حیثیت رکھتے ہیں
گزشتہ چودہ برسوں
سے شہر کے بیشتر اداروں کے مقابلے
کمہارواڑہ ویلفیئر سینٹر پوری محنت
اور دیانتداری سے فلاحی
خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس سینٹر کے روح رواں اور سابق میونسپل کونسلر نصیرپٹھان اور
ان کے رفقاء نے اس سینٹر کے
ذریعے نہ صرف غریب
اور بے سہارا لوگوں کو مالی امداد تعاون دیا ۔ بلکہ قوم کے بچوں کی تعلیمی
ضروریات کو بھی صدق دل سے پورا کیا
اور خدمت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔آج یہاں جنوبی ممبئی کے زینبیہ ہال میں
کمہارواڑہ ویلفیئر سینٹر کے
روح رواں نصیرپٹھان کی سرسٹھ ویں
سالگرہ کے موقع پر غریب
طلباء کو جہاں کاپی کتابیں اور اسکالر شپ تقسیم کی گئی وہیں ضرورت مند اور خودکفیل
خواتین کو سلائی مشین دے کر ان
کے حوصلوں کو تقویت پہنچائی ۔ اس موقع
پر حاضرین میں مشہور ومعروف تاجر حسن چوگلے نے نصیر پٹھان
اور ان کے سینٹر کی خدمات کو سراہا ۔اس
تقریب کا آغاز
تاج قریشی کی نعت پاک سے ہوا اور نظامت کے
فرائض ایڈوکیٹ قاضی
سیّدمہتاب نے ادا کیۓ ۔ملیشیا کے قونسل
جنرل ہزایکسیلینسی حاتمی عباس
نے اپنی تقریر میں نصیر پٹھان کی سماجی خدمات کو انجام دینے پر مبارکباد پیش کیں ۔اس موقع پر اہم
شخصیات موجود تھیں ۔
جاوید جمال الدین کو صدمہ
جاوید جمال الدین کو صدمہ
احمد آباد
ممبئی ہائی وے پر 29
مئی کی صبح ایک بھیانک
سڑک حادّثہ میں روزنامہ راشٹریہ سہارا ممبئی کے سینیئر رکن جاوید جمال الدین کی بھابھی ستارہ واحد شیخ اور ان
کے بھائی کا پوتا زید واحد شیخ
شدید طور پر زخمی ہوگۓ تھے ۔جنھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔آج
شام ان کی بھابھی کا انتقال ہو گیا اور ان
کی بھتیجی آفرین کا انتقال جاۓ
حادّثہ پر ہی ہو گیا تھا ۔ لنترانی کی ٹیم
جاوید جمال الدین صاحب کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ
مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی
مقام عطا کریں اور اہل خانہ کو صبر جمیل
عطا کریں ۔ آمین
Thursday, June 13, 2013
عظیم الشان جلسہ
مولوی گنج چوک دھولیہ مہاراشٹر انڈیا میں بروز پیر مورخہ 3 جون 2013ء میں عظیم
الشان جلسہ ء عام و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے کنوینیر محمود بھائی جان ڈاکٹر ظفر عباس اور ان کے
رفقاء تھے ۔اس جلسہ میں عوامی وکاس پارٹی
کے قومی صدر ممبئی سے تشریف لاۓ ہوۓ فخر
مہاراشٹر اور عوامی وکاس پارٹی کے روح رواں شمشیر خان پٹھان صاحب کا استقبال بہت پر تپاک انداز میں شال
میمینٹو ، علاقائی
انداز تہذیب میں مخملی
ٹوپی اور گلوں سے کیا گیا ۔ ساتھ ہی عوامی وکاس پارٹی کے دیگر ارکانان
کا استقبال بھی کیا گیا ۔
اس جلسہ میں کافی تعداد میں لوگوں
نے شرکت کیں ۔ اس جلسہ میں جناب
شمشیر خان پٹھان نےجلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ
لوگوں میں بیداری لانے اور انقلاب لانے کے لیۓ حوصلہ
دیا ۔اور ریزرویشن سے محروم کیۓ جانے
والے قانون کے بارے میں تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا ۔
پھر مہر فاؤنڈیشن ہال ، دھولیہ میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیرونی و مقامی شعراء کرام نے اپنے کلا
م سنا کر سا معین کو محظوظ کیا ۔
0
comments
Labels:
urdu blogging urdu
Sunday, June 09, 2013
معروف شاعر قاضی فراز احمد انتقال کر گیۓ
معروف شاعر قاضی احمد فراز جمعہ کی شام اپنے وطن
ساگوے ( کوکن ) میں اس دار فانی سے کوچ کر گيۓ ۔انتقال کے وقت ان کی عمر
76سال تھی ۔قاضی
فراز احمد 15 جولائي
1937 کو ساگوے تعلقہ راجہ پور
ضلع رتناگیری میں پیدا ہوۓ ۔کم و
بیش پانچ دہائی فن و شاعری سے وابستہ رہنے والے احمد محمد قاضی
نے زخمہ ، عر ضانہ ،اور شررزاد
جیسی شعری تصنیفات اردو دنیا کی نذر کیں۔وہ
معاش کے سلسلے میں چونتیس برس تک
دوحہ قطر میں مقیم رہے ۔اس دوران وہ جب بھی اپنے وطن ہندوستان آۓ ۔ ان کےاعزاز
میں مختلف مقا مات پر شعری نشستیں منعقد کی گئيں ۔ وہ اردو ادب کی خدمت کرتے رہے ۔کچھ عر صے سے
انھیں سانس کی تکلیف
ہو رہی تھی ۔ اسی عارضہ کی وجہ سے وہ
اس دنیا سے رخصت ہو گۓ ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ
کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ۔ لنترانی کی ٹیم اس غم
میں میں برابر کی شریک ہے اللہ
ان کی روح کو جنت میں جگہ عطا فرمائیں اور
ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا
فرماۓ
آمین
Subscribe to:
Posts (Atom)