You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)
Showing posts with label amir khusro. Show all posts
Showing posts with label amir khusro. Show all posts

Monday, October 03, 2011

حضرت امیر خسرو کی 707 ویں یوم وصال پر اردو مرکز میں خصوصی نشست






اردو مرکز میں حضرت امیر خسرو کے 707 ویں یوم وصال پر منعقدہ نشست میں آغاز میں عبدالاحد ساز نے اپنی  افتتاحی گفتگو میں طوطی ہند کی شاعری کا پس منظر  بیان کرتے ہوۓ  بتایا کہ شمال ہند میں ریختی اور اردو کی ارتقاء میں  ماور  جنوب میں  قلی قطب شاہ کا  ظہور ہوا ۔حضرت امیر خسرو نے علاؤالدین خلجی سے لے کر محمد بن تغلق کا دور دیکھا اور اردو غزل کی ابتدائی شکل انہیں کی دین ہے ۔  معروف شاعر منوہر رپسے (مراٹھی ) نے حضرت کی شاعری اور سنت  گیانیشور کی  بھکتی اور مکتی کے فلسفے  اور صوفیانہ  کلام  سے تقابلی  موازنہ  کرتے ہوۓ  بتایا  کہ یہ وہ دور  تھا کہ  جب  سر زمین  مہاراشٹر میں  سنت گیانیشور نے بھکتی  گیتوں  کو عروج بخشا  ٹھیک اسی وقت  دہلی میںحضرت امیر خسرو کے کلام کا آغاز ہوا ۔معروف محقیق اور اسکالر  ایوب واقف  نے اپنے مغز مقالے میں حضرت امیر خسرو کی زندگی  کے مختلف پہلوؤں پر روشنی  ڈالی ۔ ڈاکٹر داؤد کشمیری نے صدارتی خطبے میں  حضرت خسرو کے زندگی کے انچھوۓ  پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ اس پروگرام کی نظامت  مشہور شاعر  عبدالاحد ساز نے کی  اردومرکز کے ڈائریکٹر  ایڈو کیٹ زبیر اعظی نے  شکریہ ادا کیا ۔ یہ پروگرام کامیاب رہا ۔  

Monday, May 17, 2010

امیر خسرو کی یاد میں ایک شام



بروزبدھ مورخہ 22اپریل 2010ء کو نہرو سینٹر کے آڈیو ٹوریم میں امیر خسرو کی یاد میں ایک شام منائي گئی ۔ اس پروگرام کی اسکرپٹ سہیل وارثی نے لکھی تھی ۔اس پروگرام میں امیر خسرو کا کردار بہت ہی خوبصورت انداز میں مشہور فلم اداکار شہباز خان نے نبھایا ۔امیر خسرو کا حضرت نظام الدین اولیاء سے بے انتہا اور والہانہ محبت اور ان کی حقیقت اور معرفت کی شاعریاور صوفیا نہ کلام کو نہایت ہی پاکی اور بےانتہا خوبصورتی سے واضح کیا گیا ہے ۔ان کے کلام کو میوزک کے ساتھ گروپ میں پیش کیا گیا ۔اور اسٹیج کے سماں سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے کہ ہم امیر خسرو کے زمانے میں پہنچ گۓ ہوں ۔اور امیر خسرو ہمارے سامنے زندہ جاوداں موجود ہیں ۔ اس پروگرام میں بہت سی فلمی ہستیاں موجود تھیں۔اور ساتھ ہی علمی و ادبی ذوق رکھنے والی اہم شخصیات تھیں ۔موسیقی کے ساتھ ان کے صوفیا نہ کلام سے سارا مجمع مسحور ہو گیا تھا ۔آخر نہرو سینٹر کے کلچرل ڈائریکٹر جناب لطافت قاضی نے تمام فنکاران کا تعارف کروایا ۔اور تمام کو مبارکباد پیش کیں ۔یہ پروگرام بہت کامیاب رہا دل تو یہ ہی چاہ رہا تھا کہ وقت تھم جاۓ ۔اور یہ پروگرام یوں ہی چلتا رہے ۔
Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP