You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)
Showing posts with label baitbazi competition. Show all posts
Showing posts with label baitbazi competition. Show all posts

Sunday, January 02, 2011

اردو چینل ٹرافی بیت بازی مقابلہ

بروز سنیچر مورخہ یکم جنوری 2011ء کو بمقام اپنالیہء یوتھ سینٹر ، لوٹس کالونی ممبئی میں اردو چینل کے زیر اہتمام آل مہاراشٹر انٹر کالجیٹ بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس مقابلہ میں ممبئی و اطراف کے علاوہ کلیان اور بھیونڈی کے کل بارہ ہائ اسکول جونيئر کالج وڈی ایڈ کالج کے طلباء و طالبات نے حصّہ لیا ۔اس بیت بازی کے مقابلے کے ناظم اور منتظیم جناب قمر صدیقی صاحب رہے۔جنھوں بہت ہی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کو انجام دیا ۔ اس مقابلے کے جج صاحبان کے فرائض ڈاکٹر شعور اعظمی صاحب ،جناب عبیداعظم اعظمی صاحب اور جناب منظور احمد صاحب نے نبھاۓ ۔ بارہ ٹیموں کے نام مشہور شاعروں کے ناموں پر رکھے گۓ ۔جیسے غالب ،اقبال ،جگر،مجروح، میر، حسرت،فراق،فیض،عرفان،محمد علوی عبدالاحد ساز اور مومن خان مومن مقابلے میں حصّہ لینے والے کالجوں میں انجمن اسلام سیف طیب جی جونیئر کالج ،صلاؤالدین ایوبی جونیئر کالج ، خیرالاسلام ڈی ایڈ کالج ، مولانا آزاد ، سوامی وویکانند صمدّیہ جونیئر کالج ، رئیس جونیئر کالج ،آر سی امامباڑہ ، فلاح لاسلام جونیئر کالج ،کلیان نیشنل ہائی اسکول ، عوامی ہائی اسکول اور نورالاسلام گوونڈی ہائی اسکول اور جونیئر کالج تھے ۔ان کے درمیان بہت سخت مقابلے ہوۓ ۔ پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔اور بچوں کی تالیوں سے جوصلہ افزائی کی جارہی تھیں ۔اس مقابلے میں چار راؤنڈ لۓ گۓ ۔ سادہ بیت بازی راؤنڈ ، کچھ ہم کہو کچھ تم کہو ، مزاحیہ راؤنڈ اور حسن انتخاب راؤنڈ اس علمی بیت بازی میں پہلا انعام رئیس ہائی اسکول وجونیئر کالج بھیونڈی دوسرا انعام انجمن اسلام سیف طیّب جی بلاسیّس روڈ اور تیسرے انعام کے حقدار رہے صمدّیہ ہائی اسکول ۔ اردو چینل کی طرف سے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کو ئیز کا مقابلہ رکھا گیا تھا ۔ جس میں اول پوزیشن پر رہی نورالاسلام شیواجی نگر دوّم پوزیشن پر صمدّیہ ہائی اسکول اور سوّم نمبر پر رہی فلاح الاسلام ہائ اسکول اس موقع پر شہر اور اطراف کی اہم مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں ۔ہم لنترانی کی ٹیم کی طرف سے اردو چینل کو مبارکباد دیتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے قوم کے بچوں کی حوصلہ افزائ کیں ۔اس طرح کے مقابلے ہونا چاہیۓ تاکہ مقابلہجاتی امتحان کے ہۓ ہمارے بچّے تیار ہو سکے ۔

Saturday, December 25, 2010

بیت بازی کا مقابلہ تصویروں کی زبانی














































انجمن اسلام اکبرپیربھائ کالج آف کامرس اینڈ اکانامکس کے کیمپس میں بروزبدھ مورخہ 22 دسمبر 2010ء کو پروفیسر ایس ،ایم ،اے حسین ٹرافی ( انٹر کالجیئيٹ بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام کی صدارت ہندوستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام ٹرسٹ کے نائب صدر محمد حسین پٹیل نے کی ۔کالج ھذا کی پروفیسر عائشہ شیخ اس بیت بازی کے مقابلے کی ناظمہ اور منتظیمہ تھیں ۔انھوں نے اس فرائض کو بہت ہی خوش اسلوبی سے انجام دیۓ ۔ پپروگرام کی شروعات شیخ محمد فیضان نے تلاوت قرآن پاک سے کی اس کے بعد کالج کے پرنسپل محمدالحسن صاحب نے پروگرام کا افتتاح کیا اور پھر محمد حسین پٹیل صاحب کے اشعار کے ساتھ بیت بازی مقابلہ کی ابتداء ہو ئی ۔فائنل میں چھ کالجوں نے حصّہ لیا ۔1۔۔رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی 2۔۔صمّدیہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی 3۔ اکبر پیر بھائی کالج آف کمرس اینڈ اکانامکس 4۔انجمن اسلام باندرہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج 5۔انجمن نورالاسلام گوونڈی 6 انجمن خیرالاسلام ڈی ،ایڈ کالج کرلا ممبئی ۔اس مقابلے جج صاحبان کے فرائض عبید اعظم اعظمی ،یاسین براری اور محمد شفیع صاحب نے انجام دیۓ ۔پونہ بھیونڈی اور شہر کی مایہءناز علمی ادبی شخصیات خان نویدالحق عرفان جعفری ،نغمہ امتیاز ،ممتاز نازاں ،شاہد عباس ،زبیر ا‏عظم اعظی داؤد خان ،عارفہ نوید خان ،شاداب رشید مصطفی پنجابی اور بہت ساری جانی مانی شخصیات موجود تھیں ۔ اس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوئی د۔رمیان میں نذربجنوری عائشہ شیخ اور ممتاز نازاں نے اپنے کلام سناۓ اور کالج کے طلبہ نے بھی غزلیں اور ممکری پیش کیں ۔ اس مقابلے میں ساتھ راؤنڈ ہوۓ ۔پہلا انعام ،ٹرافی اکبر پیر بھائی کالج نے حاصل کی رننراپ بھیونڈی رئیس جونیئر کالج بھیونڈی رہا اور تیسرا انعام صمّدیہ ہائی اسکول اینڈ جونیئر بصیونڈی نے حاصل کیا ۔مقابلہ بہت زبردست رہا ۔یہاں کا انتظام بہت اچھا رہا۔تمام مہمانان کی گلپوشی کی گئی اور تحفوں سے نوازا گیا ۔پرنسپل صاحب نے ایک خوبصورت نظم سنائی ( عزم سینے میں گر جواں ہوگا ،،،،ایک زرّہ بھی آسماں ہوگا ،،،ٹھوکروں سے نئی بصیرت لے ،،،حوصلہ کچھ اور جواں ہوگا ۔،،،،کیا وہ بھی دور آۓ گا ،،،پیار عنوان داستاں ہو گا ،،،،،عرفان جعفری نے اپنے تاّثرات اس طرح ظاہر کے کہ شعر کو رٹ لینے اور مقابلے میں آکر سنا دینے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کو اچھی طرح ے سمجھے اور شعر کو اپنی زندگی میں عمل میں لاۓ کیونکہ اچھا شعر ذہین سازی کا کام کرتا ہے یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔
Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP