You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, September 25, 2010

ماں


دروازے پر
انتظار میں بیٹھے بیٹھے
یوں ہی سار ی عمر گزر
جاۓ گی نرم ملائم ریشم جیسے چہرے پر
چھریاں آجاۓ گی
تم کب آؤ گے؟
ماں بو ڑھی ہو جاۓ گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

میئر ایوارڈ

یوم اساتذہ کے موقع پر ہر سال ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اساتذہ کی تعلیمی سما جی اور ثقافتی ،خدمات کے عوض میں انہیں باوقار '' میئر ایوارڈ سےنواز جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ 1971ء سے چلا آرہا ہے ۔اس سال ممبئی مہا نگر پالیکا کی تمام زبانوں کے 150 اساتذہ کو ولے پارلے خوبصورت اور وسیع دینا ناتھ منگیشکر ہال میں میئر شردھا جادھو کے ہاتھوں میئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس میں 5000 کے چیک کے علاوہ سرٹیفکٹ ، گولڈ میڈل ،ناریل شال اور گلدستہ بھی شامل ہیں ۔میئر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں میونسپل اسکولوں کے چار اساتذہ محمد ناصر محمد یوسف ، شیخ سعیدہ عنصری ،مشتاق زبیر سر اور شیخ شکیل سر شامل ہیں ۔ہم لنترانی کی ٹیم کی جانب سے تمام ٹیچرس کو مبا رک باد پیش کرتے ہیں ۔

Tuesday, September 21, 2010

اس دل ناداں

اے دل ناداں اے دل ناداں
آرزو کیا ہے جستجو کیا ہے

Friday, September 10, 2010

Eid Mubarak


Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com


A very happy Eid to all humanity.

Wednesday, September 08, 2010

یوم اساتذہ


یوم اساتذہ کے موقع پر انجمن اسلام زبیدہ طالب اردو اسکول تربھے واشی نوی ممبئی میں ٹیچرس ڈے منایا گیا ۔ساتویں جماعت کی طالبات نے ٹیچرس بن کرمعلمات کے فرائض نبھاۓ ۔انھیں اپنے اساتذہ کی روزمرہ کے کام اور 70 بچوں کو کنٹرول کرتے ہوۓ درس و تدریس دینا ۔ان کی محنت کا اندازہ ہواکہ کس طرح سے ان کے اساتذہ اپنے کام انجام دیتے ہیں ۔ٹیچرس ڈے پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔بچوں نے اپنے تاثرات پیش کۓ۔ بچوں نے اپنی ٹیچرس کو پھول پیش کۓ ۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس خان حسن آراء نے اپنے اسٹاف کو پھولوں اور تحفوں سے نوازا اسٹاف کی طرف سے دلعزیز شخصیت حسن آراء کو گلدستے پیش کۓ گۓ ۔اور ٹیچرس ڈے کی مبارکباد پیش کی گئی ۔
Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP