You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, November 04, 2010

خراج عقیدت


ہندی بللاگ بھڑاس ،بی ایٹ ،ایم کے روح رواں اور لنترانی کے ٹیکنیکل مددگار ڈاکٹر روپیش سری واستو کی والدہ کا 29 اکتوبر کو انتقال ہو گیا ۔آشا سری واستو کی عمر 70 سال تھی ۔اور تین مہینوں سے بیمار تھیں ۔مرحومہ بہت ہنس مکھ اور خوش گفتار تھیں ۔تعلیم یافتہ تھیں ۔لنترانی کی شروعات ان کے ہی مشوروں سے ہوئ تھیں ۔ لنترانی پر کام کرتے وقت وہ ساتھ میں بیٹھ کر اپنے مشورے دیا کرتی تھيں ۔آج وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں ۔پر ان کی یادیں او ر دعائيں ہمارے ساتھ ہیں ۔ لنترانی کی ٹیم ڈاکٹر روپیش سری واستو کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مبارکباد


مقابلہ آرای کے اس دور میں تعلیم کی جتنی اہمیت ہے ۔اتنی ہی اہمیت اب سماج میں اپنی شناخت منوانے کے لۓ شخصیت سازی کے نام سے منعقد ہونے والے ورکشاپ کو ہو گئی ہے ۔ایسے ک‏ئ ورکشاپ نظروں سے گزرے ہیں ۔پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ پونے کے رہنے والے سیّد سعید احمد اردو والوں کے لۓ خاص طور پر یہ کام کر رہے ہیں ۔انھوں نے اب تک 225 ورکشاپ لے چکے ہیں ۔اور ورکشاپ کا مواد جدید تکنیک کے ذریۓ اردومیں مہیّآ کرتے ہیں ۔اورورکشاپ تفریخ سے بھر پور ہوتے ہیں ان میں دلچسپ کھیلوں ،ذہنی و جسمانی ورزشوں اور عملی سرگرمیوں پر زور دیا جاتا ہے ۔اتنی پوشیدہ خوبیوں اور اچھائيوں کو منظر عام پر لانے میں محسوس کی جانے والی دقّت اور جھجھک کو ختم کرنے کے طریقے سکھاۓ جاتے ہیں
اردو میڈیم کے طلباء اور اساتذہ کے لۓ اس طرح کے کام کرنا انکی شخصیت سازی کرنا اور اور ان میں بیداری پیدا کر کے ان میں حوصلہ پیدا کر نا تعریف کے قابل ہیں ہم پھر ایک بارسیّد سعید احمد سر کو تہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں اور سر سے واعدہ کرتے ہیں کہ لنترانی کی ٹیم ہر موڑ پر آپ کے ساتھ ہیں ۔ ہم ضرور کامیاب ہوں گۓ ۔ ۔

Wednesday, October 27, 2010

urdu E mail by Shafiullah Khan

By E-mail From Shafiullah Khan

Saturday, October 16, 2010

ترقی ناگریز

حقیقت یہ ہے کہ کوئ بھی انسان اپنے خود کے احتساب کے بغیر خود کی اور ملک کی ترقی نہیں کر سکتا ۔اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ تنہائ اور یکسوئ میں بیٹھیں اور اور اپنی دونوں آنکھیں بند کر کے ۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں غور کرکے احتساب کریں ۔اپنی کمزوریوں اورخامیوں کو جانیں اور خود میں بدلاؤ لانے کی کوشش کریں ۔ یہ احتساب نظر آنا چاہیۓ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں احتساب کا کوئی موثّر نظام موجود نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے ہم سب پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے انسانی زندگی کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔اس کا حل جلد نکالنا ضروری ہے ۔

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP