You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)
Showing posts with label saadat hasan manto. Show all posts
Showing posts with label saadat hasan manto. Show all posts

Friday, October 21, 2011

اردو ڈرامہ کشمکش




Monday, May 17, 2010

منٹو کی معنو یت



نیڈس اور بر ہانی کا لج آف کامرس اینڈ آرٹس ممبئي کے زیر اہتمام بہ اشتراک مہا راشٹر ساہتیہ اردو اکیڈمی ممبئی سے سعادت حسن منٹو کی زندگی اور فن بروز جمعہ اور سنیچر مورخہ 16 اور 17 ا پریل2010ئ کو بمقام برہانی کا لج مجگاؤں ممبئي میں دو روزہ قومی سیمینار منعقد کیا گیا تھا ۔اس پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر قاسم امام ، اسلم پر ویز ،ساجد رشید اور مظہر سلیم تھے ۔ان کی محنتوں اور کاوشوں کے بل پر یہ پروگرام بہت کامیاب رہا ۔ان دو دنوں میں مختلف پروگرام منعقد کۓ گۓ۔شہر اور اطراف کی تمام علمی ادبی ،سیاسی اور فلمی شخصیات موجود تھیں ۔منٹو کی پیدائش سے ان کی وفات تک کی اور ان کے بچپن اور جوانی کی بہت ساری تصویریں ۔ان کے افسانے ، افسانوں کا مجموعہ اور کتابوں کی نمائش لگائی گئی کلیدی خطبہ وارث علوی صاحب نے دیا ۔ان کی طبیعت بہت زیادہ ناساز ہونے کے باوجود ان کے خطبہ کی سی ڈی بنا کر سامعین کو سنائی گئي ۔منٹو کے افسانوں کے مجموعہ کا اجرائ نادرہ ظہیر ببّر ، جاوید صدیقی اور ساجد رشید کے ہاتھوں کیا گیا ۔راج بببّر نے ٹوبہ ٹیگ سنگھ عنوان کی اسٹوری اپنے مخصوص انداز میں پڑھی ۔اور نادرہ ببّر نے منٹو کے افسانہ ( سڑک کے کنارے )بڑے ڈرامیٹیک انداز میں اسٹوری ریڈنگ کیں ۔اور مختلف افسانوں پر ڈرامے کۓ گۓ ۔ دوسرے دن سیمینار کا سیشن ہوا جس میں بہت سے علاقائی اور غیر علاقائی ادیبوں نے شرکت کیں ۔جاوید صدیقی ، ہمایوں ،سلیم شہزاد ، اشرف شمس الحق عّثمانی ۔اور ساگر سرحدی ۔ منٹو اور ممبئی سے سنیل باگ کی ہدایت میں '' میری شادی '' اس کو حبیب بابر خان نے ڈرامیٹک ریڈنگ میں بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ان دنوں تمام لوگوں کے ذہن پر سعادت حسن منٹو ہی چھاۓ رہے۔ ضیافت کا انتظام مشہور و معروف دہلی دربار کے مالک جعفر بھائی کے طرف سے کیا گيا تھا ۔تمام شرکائ کو شال مو مینٹو اور گلوں سے نوازا گيا ۔اورکمیشنر سے ملاقات کر کے پلّے ہاؤس جہاں منٹو رہتے تھے اس روڈ کا نام منٹو کے نام سے منسوب کیا گیا ۔یہ دو دنوں کا سیمینار بہت کامیاب رہا

Thursday, April 15, 2010

منٹو کی زندگی اور فن پر دوروزہ سیمینار

16 اور 17 اپریل کو '' منٹو کی معنویت " کے عنوان سے عہد ساز تخلیق کار اور اردو دنیا کے مشہور و معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر ممبئی کے برہانی کا لج ، مجگاؤ ں میں مہاراشٹر ساہتیہ اردو اکیڈمی کے زیر اشتراک اور نیڈس اور برہانی کا لج آ‌ کامرس کے زیر اہتمام منٹو کی زندگی اور فن پر دوروزہ قومی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام میں افتتاحی تا اختتامی اجلاس کل سات ہوں گے ۔جن پر منٹو کی زندگی اور فن کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی ۔سہ ماہی ""تکمیل '' کے خصوصی شمارے منٹو نمبر کا اجرائ عمل میں آۓ گا ۔منٹو اور ممبئی کے عنوان سے سنیل باگ کی ہدایت میں ایک ڈرامہ پیش کیا حاۓ گا ۔مقالے پیش کۓ جائيں گے ۔مونو لاگ کے ذریعے منٹو کے دو افسانے 'میری شادی ''اور سڑک کے کنارے پیش ہوں گے۔سڑک کے کنارے کو نادرہ ظہیر ببّر پیش کریں گی ۔ اختتامی اجلاس 17کو شام میں ساڑھے چھ بجے منفقد ہوگا ۔ جس میں کالی آزادی ''کے عنوان سے سیاہ حاشیے اور کھول دو پر مبنی شارٹ فلم کی نمائش ہوگی اس دو روزہ سیمینار میں مشہور و معروف نقاد وارث علوی ، محی الدین بمبے والا، شمس الحق عثمانی ، شمو ئل احمد اور راج ببّر سمیت شہر اور بیرون شہر کے کئي اہم ، اہل علم اور اہل فن کی شرکت بھی ہوگی ۔

Thursday, April 08, 2010

Manto's week

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP