You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, January 30, 2011

اساتذہ کا ورکشاپ

بروز سنیچر مورخہ 29 جنوری 2011ء کو بمقام انجمن اسلام سی ایس ٹی کریمی لائبریری میں دوپہر 3 بجے انجمن اسلام کے تمام ہائی اسکول کے اساتذہ کے لۓ اردو زبان کی تدریس میں صحیح تلفظ کے ساتھ موثر انداز میں پڑھنا اور اس کی تشریح کرنے کے فن کی تربیت کی گئی ۔یہ ورکشاپ کریمی لائبریری کے چیئرمین معین الدین چودھری صاحب کی صدارت میں لیا گیا ۔ اور تعلیمی و علمی ادب کے ماہر ایکسپرٹ شمیم طارق صاحب تھے ۔اس ورکشاپ کی منتظیمہ محترمہ سلمہ لو کھنڈوالا صاحبہ تھیں اور نظامت کے فرائص کرلا انجمن ہائی اسکول کے ضیاء سر نے ادا کۓ ۔ تمام ہائی اسکولوں کے ہیڈمسٹریس اور پرنسپل موجود تھے ۔ سعیدہ شیخ ،نزہت ٹیچر اور انیسہ ٹیچر نے ساحر لدھیانوی کی نظم ''ورّّثہ ''اور اکبر الہ آبادی کی نظم ''وضع مغربی اور ہم ''پڑھی اور اس کی تشریح عثمانی سر نے کیں ۔ اور نظم خوانی کے بعد اس پر شمیم طارق صاحب نے تبصرہ کیا ۔ یہ ورکشاپ اساتذہ کے لۓ کارآمد رہا

اایک شام صادق الزماں چاندوڑی کے نام







جناب صادق الزماں داؤدخان چاندوڑی صاحب ایک فری لانسرس ہیں ۔اور کئی سالوں سے مختلف اخبارات اور رسالوں میں لکھتے رہے ہیں ۔بہت اچھے مراسلہ نگار ہیں ۔ان کی سالگرہ کے موقع پر اور انھیں اسپیشل ایکزیکیٹیو آفیسر کے ع
ہدہ پر فائز ہونے کی خوشی میں ایک تہنیتی نشست منعقد کی گئی تھیں ۔ جس ميں تمام ممبئی ، تھانہ ، بھیونڈی ، کرلا ،پنویل ،کلیان اوروسئی کے صحافی حضرات ، قلمکاروں ،کاہم نویس ومراسلات نگاروں کومدعو کیا گیاتھا ۔ چاندوڑی صاحب کی پھولوں سے گلپوشی کی گئی ۔انھیں مباکباد دی گئي اور تحفوں سے نوازا گيا ۔ ان کی علمی وادبی خدمات کا اعترف کرتے ہوۓ سراہا گیا ۔ شہر واطراف کی مشہور ومعروف شخصیات موجود تھیں ۔جیسے کلیان علاقے کے کارپوریٹرفیصل خان، مراسلہ نگار آصف پلاسٹک والا، اثّر ستار صاحب، کیریئر گائڈنس والے کالم نویس شیخ شکیل سر، محترم جناب نورمحمد حسن صاحب ،ادارہ اسلامی ہند سے وابستہ نہال صغیر ، محمد رفیق منصوری ،ایڈوکیٹ عبدالمسعود پیش امام صاحب ،عبدالبرار ،افتخار احمد ، بدرالدین عابد ،حاجی محمد جابر انصاری ،جاویدحمید بھساولی ڈاکٹر اصغرعلی انصاری اور دوسرے بہت سے مہمانان نے اس تقریب میں شرکت کیں ۔سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تمام لوگوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہوئ ،ایڈوکیٹ عبدالمسعود پیش امام صاحب نے بہت ہی اچھے انداز میں اپنے خیالات کو پیش کیا اور انھوں نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں پر اّثرانداز میں اپنی غزل سناکر سامعین کو محظوظ کیا ۔ پھر ضیافت کا انتظام کیا گیا ۔یہ تقریب ناقابل فراموش رہے گی ۔

Thursday, January 27, 2011

یوم جمہوریہ مبارک


یہ ہمارے لۓ فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستان جنت نشان کا 61 واں یوم جمہوریہ ہے ۔ 1930ء میں پنڈت جواہر لال نہرو کی صدارت میں لاہور میں مکمل آزادی کی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔اور 26 جنوری کو یوم آزادی کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔بعد ازیں اسی تاریخ کو آئين ہند کی منظوری کے بعد ہندوستان کو ایک جمہوریہ قرار دیا گیا اور یوم جمہوریہ کا جشن منایا جانے لگا ۔یوم جمہوریہ کی 61 ویں سالگرہ کے پر مسرّت موقع پر تمام ہندوستانیوں کو لنترانی ڈاٹ کام و لنترانی میڈیا ہاؤس کی طرف سے پر خلوص مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

جشن یوم جمہوریہ

میرے ہاتھ میں ہے جھنڈا،

میرے دیش کا ترنگا
لہرا رہا ہے

ایسے ،جیسے ہوا میں گنگا

یہی میری اک تمنّا

،یہی میں نے دل میں سوچا
پرچم یہ اپنا پیارا

،رہے سارے جگ میں اونچا


آؤ خوشی میں جھومیں ، جھنڈے کو اپنے چومیں


پھولوں سا آج کھل کے ، بولیں یہ سارے مل کے

جۓ ہند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جۓ ہند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جۓ ہند۔۔۔۔۔

چھبیس جنوری کا دن ہے بڑی خوشی کا

تہوار کا یہ دن ہے ہر ایک بھارتی کا

ہندو ہو یا مسلماں ، سکھ ہو ں کہ یا عیسائی

چھبیس جنوری تو سارے مناتے ہیں بھائی

اسکول میں ہمارے جو ہورہا ہے فنکشن

چھبیس جنوری کا دکھلا رہے ہیں درپن

دیکھو ہر ایک چہرہ ، کیسے کھلا ہوا ہے

سچّی خوشی کا جیسے تحفہ ملا ہوا ہے

رنگین سب کے کپڑے ،جگ مگ ڈریس دیکھو

دل کو لبھانے والے دلکش یہ بھیس دیکھو

تعریف میں وطن کی گاتے ہیں سب ترانے

دیں گے وطن کی خاطر ہم جان بھی دیوانے


اپنے وطن سے ہم کو بے لوث ہے محبت

دھرتی پہ جیسے کوئی اتری ہوئی ہو جنت

میرے ہاتھ میں جھنڈا میرے دیش کا ترنگا
( شبنم کارواری)


Tuesday, January 25, 2011

مسلسل ہمہ جہت قدر پیمائی پروگرام




پرائمری سطح پر لازمی حق تعلیم کے تحت اساتذہ کے لۓ ''مسلسل ہمہ جہت قدر پیمائی پروگرام '' کے لۓ ضلع راۓ گڑھ کے چھ تعلقوں پنویل ، ارن ،پین ، علی باغ ۔کرجت ،اور کھپولی ( کھالا پور ) کے اوّل تا ہشتم کے تمام اساتذہ کے لۓ وی ،کے ہائی اسکول پنویل ضلع راۓ گڑھ میں یک روزہ تربیتی ورکشاپ پروگرام ضلع راۓ گڑھ ضلع پریشد اور راۓ گڑھ ضلع مسلم فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام 23 جنوری 2011ء بروز اتوار منعقد کیا گیا ۔اس ورک شاپ کی مقررہ نیشنل یا ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم انجمن اسلام سیف طیّب جی ہائی اسکول کی پرنسپل اور روح رواں محترمہ نجمہ قاضی صاحبہ رہیں ۔ انہوں نے اپنے موّثراور پرخلوص انداز میں مفصّل معلومات دیں ۔ ساتھ ہی جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال ہم دوران تدریس کس طرح کریں گے اور اپنی تدریس کو کس طرح آسان اور پر لطف بنا کر پیش کریں گے یہ تمام با تیں او ۔ایچ ، پی اور پرو جیکٹر کے ذریعہ سمجھائی ۔( مسلسل جانچ میں مجموعی قدر پیمائی ۔ مختلف قسم کے سوالات کے نمونے ، تشکیلی قدر پیمائی کا بیانیہ اندراج ، اہم مقاصد اور مہارتیں ، پر وجیکٹ ، تیار کرنا ، طالب علم کا احوال اور ترقی نامہ اس طرح کی ( لازمی حق تعلیم ) سے متعلق مکمل معلومات اس انداز سے پیش کیں جیسے سمندر کو کوزے میں بند کر لیا ہو ۔ اس طرح سے اردو میڈیم کے اسا تذہ کی تشنگی پوری ہو گئی درمیان میں انھوں نے ٹیچرس کے مشکلات اور مختلف سوالات کے تسّلی بخش جوابات بھی دیۓ ۔ اس پروگرام میں پانچ سو سے زیادہ اساتذہ نے شرکت کیں اور استفادہ حاصل کیا ۔ اس ورک شاپ کے تمام انتظامات ضلع راۓ گڑھ میں اردو شیکشن کے وستار ادھیکاری اسلم دیکھاوے صاحب نے اور محمد عمر مستے سر نے کۓ ۔ آخر میں گلپوشی کا پروگرام ہوا ۔اس میں نظامت محمد عمر مستے سر نے کیں جس میں مصطفی پانجیکر ،راۓ گڑھ ضلع کے اقلیتی کیشن کے ممبر ڈاکٹر عارف ، مسلم فلاحی تنظیم کے عبدالحمید پٹیل ( عرف بابو بھائی ) اور راۓ گڑھ کے شیشکن آرو گیہ سبھاپتی بالا رام پاٹل موجود تھے ۔ا ن تمام کی شال اور پھولوں سے گلپوشی کیں گئي ،اور ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا ۔یہ تعلیمی ورک شاپ بہت کامیاب رہا ۔

You can watch power point presentation by Najma kazi.
(English) click here.
And here....


Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP