You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, January 06, 2011

ساحر شیوی کی خدمات


شعبئہ اردو ممبئی یونیورسٹی اور کو
کن اردو رائٹرس ممبئی کے زیر اہتمام ڈپارٹمنٹ آف کیمیسٹری ممبئی یونیورسٹی کالینہ سانتاکروز ممبئی کے سیمینار ہال میں مشہور شاعر و ادیب ( ساحر شیوی ) کی انگلستان میں اردو اور ساحر شیوی کی خدمات پر بروز منگل مورخہ 4 جنوری 2011ء کو جناب علی ایم شمسی کی صدارت میں ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا ۔اس سمپوزیم میں شہر کی علمی و ادبی ا مشہور و معروف اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اور اس موقع پر جناب عبدالاحد ساز ، ڈاکٹر فراز حامدی ، جناب انجم عبّاسی اور ڈاکٹر غزالہ ناروی نے ساحر شیوی صاحب کی انگلستان میں اردو کی خدمات پر اظہار خیال کیا ۔اور آپ کی خدمات کا اعتراف کیا ۔اس موقع پر ساحر شیوی کی شاعری سے متعلق ڈاکٹر فراز حامدی کی مرتبہ کتابوں کا اجرا ء ہوا اور مرتّب کو دی گئ اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور یادگار تمغہ بھی سیش کیا گیا ۔ اس سمپوزیم کے بعد ایک شعری محفل بھی منعقد کی گ‏ئ جس کی صدارت ساحر شیوی صاحب نے کیں ۔اور شعرآء کرام میں فاروق الرحمن ، عبدالاحد ساز ، زاحد حسین ، زبیر اعظمی ، عبید اعظم اعظمی ، احمد وصی ، فاروق آشنا ، یعقوب راہی ، پرویو عالم مختار ، انجم عباسی اور وقار قادری نے اپنے کلام سناکر مجمع کو محظوظ کیا ۔ یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔

Sunday, January 02, 2011

اردو چینل ٹرافی بیت بازی مقابلہ

بروز سنیچر مورخہ یکم جنوری 2011ء کو بمقام اپنالیہء یوتھ سینٹر ، لوٹس کالونی ممبئی میں اردو چینل کے زیر اہتمام آل مہاراشٹر انٹر کالجیٹ بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس مقابلہ میں ممبئی و اطراف کے علاوہ کلیان اور بھیونڈی کے کل بارہ ہائ اسکول جونيئر کالج وڈی ایڈ کالج کے طلباء و طالبات نے حصّہ لیا ۔اس بیت بازی کے مقابلے کے ناظم اور منتظیم جناب قمر صدیقی صاحب رہے۔جنھوں بہت ہی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کو انجام دیا ۔ اس مقابلے کے جج صاحبان کے فرائض ڈاکٹر شعور اعظمی صاحب ،جناب عبیداعظم اعظمی صاحب اور جناب منظور احمد صاحب نے نبھاۓ ۔ بارہ ٹیموں کے نام مشہور شاعروں کے ناموں پر رکھے گۓ ۔جیسے غالب ،اقبال ،جگر،مجروح، میر، حسرت،فراق،فیض،عرفان،محمد علوی عبدالاحد ساز اور مومن خان مومن مقابلے میں حصّہ لینے والے کالجوں میں انجمن اسلام سیف طیب جی جونیئر کالج ،صلاؤالدین ایوبی جونیئر کالج ، خیرالاسلام ڈی ایڈ کالج ، مولانا آزاد ، سوامی وویکانند صمدّیہ جونیئر کالج ، رئیس جونیئر کالج ،آر سی امامباڑہ ، فلاح لاسلام جونیئر کالج ،کلیان نیشنل ہائی اسکول ، عوامی ہائی اسکول اور نورالاسلام گوونڈی ہائی اسکول اور جونیئر کالج تھے ۔ان کے درمیان بہت سخت مقابلے ہوۓ ۔ پورا ہال سامعین سے بھرا ہوا تھا ۔اور بچوں کی تالیوں سے جوصلہ افزائی کی جارہی تھیں ۔اس مقابلے میں چار راؤنڈ لۓ گۓ ۔ سادہ بیت بازی راؤنڈ ، کچھ ہم کہو کچھ تم کہو ، مزاحیہ راؤنڈ اور حسن انتخاب راؤنڈ اس علمی بیت بازی میں پہلا انعام رئیس ہائی اسکول وجونیئر کالج بھیونڈی دوسرا انعام انجمن اسلام سیف طیّب جی بلاسیّس روڈ اور تیسرے انعام کے حقدار رہے صمدّیہ ہائی اسکول ۔ اردو چینل کی طرف سے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کو ئیز کا مقابلہ رکھا گیا تھا ۔ جس میں اول پوزیشن پر رہی نورالاسلام شیواجی نگر دوّم پوزیشن پر صمدّیہ ہائی اسکول اور سوّم نمبر پر رہی فلاح الاسلام ہائ اسکول اس موقع پر شہر اور اطراف کی اہم مشہور و معروف شخصیات موجود تھیں ۔ہم لنترانی کی ٹیم کی طرف سے اردو چینل کو مبارکباد دیتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے قوم کے بچوں کی حوصلہ افزائ کیں ۔اس طرح کے مقابلے ہونا چاہیۓ تاکہ مقابلہجاتی امتحان کے ہۓ ہمارے بچّے تیار ہو سکے ۔

رحمت فاؤنڈیشن

بروز اتوار مورخہ 19 دسمبر2010ء کو بمقام ماہم آر،سی اسکول ممبئ میں شہید وطن اشفاق اللّہ خان اور دیگر مجاہدین آزادی کی یاد میں کل ہند مشاعرہ اور جلسہ کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حکومت مہاراشٹر ہوم ڈپارٹمنٹ کی سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری چندرا آئنگر نے شرکت کی ۔پھر رحمت فاؤنڈیشن کے روح رواں اور صدر ڈاکٹر امیرانور نے پروگرام کے مقاصد بیان کۓ ۔اور یہ بات خاص طور تر نظر ّثانی کی کہ اس جلسہ کا اصل مقصد نہ صرف 14 سالوں سے اشفاق اللّہ خان جیسے شہید وطن اور دیگر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو منظرعام پر لانا ہے بلکہ جن شہیدوں نے وطن کے نام پر سب کچھ قربان کر دیا ایسے مجاہدین آزادی کے کارناموں کو خراج تحسین کا نذرانہ پیش کرنا تھا ۔اس وقت شہید ہیمنت کر کرے کو یاد کیا گیا ۔اور مجاہدین آزادی ٹرافی پیش کی گئی ۔پروگرام میں محمد اسحاق پٹیل ،اقبال میمن آفیسر ،مصطفی پنجابی ،غلام پیش امام ،داؤد خان ،فرید بٹاٹا والا ، فلم ایکٹر رزّاق خان ،آئی پی ،ایس افسر قیصر خالد ، اے سی پی جو گائيگواڑ، شمشیر پٹھان ،پروفیسر قاسم امام اوردیگر معزّز شعراء کرام نے شرکت کی ۔

چلڈرن فیسٹیول



ایس آئی او اور جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو کے اشتراک سے چیلڈرن فیسٹیول پروگرام سنیچر 18 دسمبر2010 ء اور اتوار19دسمبر 2010ءکو جوگیشوری ممبئی میں دو روزہ فیسٹیول پروگرام عمل میں آیا ۔ اس میں 62 اسکولوں کے طلبہ نے حصّہ لیا ۔طالبات کے لۓ ڈرائنگ مقابلے ،کوئيز مقابلے نشانہ بازی کے مقابلے ، فن گیمس ،تعلیمی فلمیں ،سیمینار ،اسٹڈی ٹیکنیک ،گروپ ڈسکشن ،کوئيز فائنل اور ڈرامہ فائنل مقابلہ فن گیمس اور تعلیمی اور ایجوکیشنل نمائش رکھی گئ ۔تھیں ۔آخری دن اختتامی پروگرام میں حصّہ لینے والے اسکولوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ایک مکالماتی پروگرام ''نشہ بالکل نہیں ''کے عنوان پر پیش کیا گیا ۔اس میں بچوں نے کھل کر سوالات کۓ ۔کوئيز مقابلے میں الاتحاد جوگیشوری ،انجمن اسلام کرلا ، پٹیل ہائی اسکول ممبرا ، گلشن اسلام ساکی ناکہ اور مدنی ہائی اسکول ،جوگیشوری ، الفلاح ہائی اسکول ،اور انٹر اسکول ڈرامہ کمپٹیشن میں چار ڈرامے پیش کے گۓ ۔جس میں اقبال نیازی ( کردار آرٹ ) کے دو ڈرامے راکھشیش اور میرا نمبر کب آۓ گا ۔کو انعامات سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ بہترین ماڈلس شوٹنگ پر تھی پرائز دیا گیا ۔یہ فیسٹیول کافی کامیاب رہا ۔

مشاعرہ اور اجراء اسماعیل یوسف کالج

مورخہ 21 دسمبر 2010ء اسماعیل یوسف کالج کے زیر سالانہ فنکس فیسٹیول اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس کی صدارت عبدالاحد ساز نے کیں ۔ اور اس کی نظامت کے فرائض اّّثر صدیقی نے انجام دیۓ ۔ اس مشاعرہ کے کنوینر مشہور و معروف شاعرو پروفیسر ڈاکٹر کلیم ضیاء تھے ۔ شہر اور اطراف کے تمام مشہور ومعروف شعراء کرام موجود تھے ۔ ناظم مشاعرہ اثر صدیقی تھے ۔ابراہیم اشک ، حامد اقبال صدیقی ، عرفان جعفری ،عبید اعظم اعظمی ،پروفیسر عائشہ شیخ ،یوسف دیوان ،یوسف یلغا ر، نذر بجنوری اور شمیم طارق نے اپنے کلام پیش کرکے مجمع کو مسحور کر دیا ۔ اور اس خاص موقع پر ڈاکٹر کلیم ضیاء کی ایک دلچسپ کتاب ''کھا چڑی " کا اجراء جناب ابراہیم اشک صاحب اور دوسرے معزّزین کے ہاتھوں کیا گیا ۔ یہ مشاعرہ ا علمی ،ادبی اور ّّثقافتی تھا کافی کامیاب رہا ۔
Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP