عوامی اتحاد ویلفیئر اور لنترانی میڈیا کے اشتراک سے قومی ایکتا تقریب کا انعقاد
تھانہ : گذشتہ دنوں قومی یکجہتی کی تقریب کا انعقاد عوامی ویلفیئر ایسو سیشن اور لنترانی میڈیا کے اشتراک سے تھانہ کے این ٹی کالج میں کیا گیا ، تقریب کا اآغاز انصار شیخ نے بہت پیاری حمد سنائی۔ اس کے بعد ایم ایچ انٹرٹینمنٹ (لنترانی میڈیا کی شاخ) کی جانب سے تمام گلوکاروں نے بہت ہی بہترین نغمےسنائے جس میں محمد رفیع ، کشور کماراور مکیش کے علاوہ اور بھی کئی لوگوں کے گانے گائے کالج میں بیٹھے تمام لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ عوامی اتحاد ویلفیئر ایسو سیشن تھانہ میں ضرورت مند کے لئے بہت سے فلاحی کام کرتے آرہی ہیں۔صدر رشید سید، ناصر نائیک جنرل سیکریٹری، اشفاق شیخ خزانچی، مہیلا بچت گٹ کی صدر ریشما خان، روبینہ میمن، عائشہ شیخ، مقامی نگر سیویکا انکیتا شندے ، آئیڈیل اسکول کے ٹرسٹیان بھی موجود تھے۔ عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے سبھی لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ایسی تقریب ہوتے رہنا چاہئیے۔ آج کے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی یکجہتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ گلوکاروں نے حب الوطنی پر بہت ہی اچھے گانے پیش کئے۔ نظامت کے فرائض یاسمین شیخ اور حسرت خان نے بخوبی نبھاتے ہوئے دونوں نے تقریب کے دوران بہت ہی دلچسپ لطیفے بھی سنائے، محبّ اردو ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کئی بار عمدہ اشعار بھی لوگوں کو سنائے ، این کے ٹی کالج ہال میں بیٹھے کثیر تعداد میں لوگوں نے تالیاں ںبجاتے ہوئے حوصلہ افزائی کی او اپنے موجودگی دکھائی۔ عوامی اتحاد ویلفیئر ایسو سیشن کی جانب سے ایم ایچ انٹرٹینمنٹ ناصر نائیک، نگر سیویکا انکیتا شندے کے ذریعے منور سلطانہ اور حنیف شیخ کو گلدستہ اور ٹرافی بطور ایوارڈ سے نوازا ساتھ ہی تمام سنگرس کو بھی کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازاگیا سلام بن عثمان (افسانہ نگار، صحافی) لنترانی میڈیا کے فعال رکن کو بھی سماجی خدمت ایوارڈ دیا گیا۔ علاقے کے جوڈو کراٹے کلاس کے استادذاکر شیخ، انس شیخ اور بچوں کو بھی ایوارڈ دیا گیا جس میں ایک سات سال کا بھی بچہ تھا۔ تقریب کے اختتام میں حسرت خان نے رسم شکریہ ادا کیا۔