You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, October 27, 2010

urdu E mail by Shafiullah Khan

By E-mail From Shafiullah Khan

Saturday, October 16, 2010

ترقی ناگریز

حقیقت یہ ہے کہ کوئ بھی انسان اپنے خود کے احتساب کے بغیر خود کی اور ملک کی ترقی نہیں کر سکتا ۔اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ تنہائ اور یکسوئ میں بیٹھیں اور اور اپنی دونوں آنکھیں بند کر کے ۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں غور کرکے احتساب کریں ۔اپنی کمزوریوں اورخامیوں کو جانیں اور خود میں بدلاؤ لانے کی کوشش کریں ۔ یہ احتساب نظر آنا چاہیۓ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں احتساب کا کوئی موثّر نظام موجود نہیں ہے ۔جس کی وجہ سے ہم سب پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے انسانی زندگی کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔اس کا حل جلد نکالنا ضروری ہے ۔

لیکچر سیریز

ہشعبہ اردو ممبئ یونیورسٹی نے علی سردار جعفری میموریل لیکچر سیریز کی شروعات کی ہے ۔اس لیکچر سیریز کے تحت سرسید کی فکری معنویت کے عنوان پر جامعہ ملیہّ اسلامیہ نئی دہلی کے اسکالر پروفیسر اخترالواسع کا لیکچر کوکن ریلوے کے ڈائریکٹر شہزاد شاہ کی صدارت میں 6 اکتوبر 2010ء کو بمقام جے پی نائک بھون ، یونیورسٹی آف ممبئی ، کالینا ،سانتا کروز میں ہوا ۔
اس پروگرام کے آغاز میں صدر شعبہ اردو پروفیسر صاحب علی نے پروفیسر اخترالواسع کا تعارف پیش کیا ۔اور بتایا کہ سردار جعفری یادگار خطبہ کے سلسلہ کی دوسری کڑی کے طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔یادگاری خطبہ میں پروفیسر عبدالستّار دلوی ، پروفیسر یونس اگاسکر ،ڈاکٹر خورشید نغمانی ،ڈاکٹر قاسم امام ،ڈاکٹر افسر فاروقی فلم اداکار فاروق شیخ کے علاوہ شہر کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں معزّہ قاضی لکچرر شعبہ اردو نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا

Wednesday, October 13, 2010

خراج عقیدت

ماہر تعلیم و سماجی و ادبی شخصیت شیخ عبداللہ کی والدہ ماجدہ کلّثوم آپا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔مرحومہ کی درس و تدریس میں طویل خدمات ہیں ۔صوم و صلوۃ کی پابند طلباء میں مقبول تھیں ۔تدفین جری مری کے قبرستان میں بعد نماز عشاء عمل میں آئ۔کثیر تعداد میں تعلیمی ، ادبی ،سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔بارگاہ خداوندی میں دعا ہے کہ انہیں ‏غریق رحمت کرے کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ڈاکٹر شیخ عبداللہ اور ان کے بھائ کو صبرجمیل عطا کرے آمین

Friday, October 08, 2010

By E-mail to Lantrani

By E-mail to Lantrani

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP