ہشعبہ اردو ممبئ یونیورسٹی نے علی سردار جعفری میموریل لیکچر سیریز کی شروعات کی ہے ۔اس لیکچر سیریز کے تحت سرسید کی فکری معنویت کے عنوان پر جامعہ ملیہّ اسلامیہ نئی دہلی کے اسکالر پروفیسر اخترالواسع کا لیکچر کوکن ریلوے کے ڈائریکٹر شہزاد شاہ کی صدارت میں 6 اکتوبر 2010ء کو بمقام جے پی نائک بھون ، یونیورسٹی آف ممبئی ، کالینا ،سانتا کروز میں ہوا ۔
اس پروگرام کے آغاز میں صدر شعبہ اردو پروفیسر صاحب علی نے پروفیسر اخترالواسع کا تعارف پیش کیا ۔اور بتایا کہ سردار جعفری یادگار خطبہ کے سلسلہ کی دوسری کڑی کے طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔یادگاری خطبہ میں پروفیسر عبدالستّار دلوی ، پروفیسر یونس اگاسکر ،ڈاکٹر خورشید نغمانی ،ڈاکٹر قاسم امام ،ڈاکٹر افسر فاروقی فلم اداکار فاروق شیخ کے علاوہ شہر کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں معزّہ قاضی لکچرر شعبہ اردو نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا

No comments:
Post a Comment