You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, November 29, 2010

سمپوزم

بروزجمعرات 25 نومبر 2010ء کو شام 4 بجے بمقام کریمی لا ‏ئبریری انجمن اسلام اردو ،سی ایس ٹی ، ممئ ۔1 میں انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کریمی لا ئيبریری کے زیر اہتمام سمپوزم ( اردو ادب کا مطالعہ اور کتب خانوں کی اہمیت ) اس عنوان پرسیمینار منعقد کیا گیا ۔اس سیمینار کی صدارت انحمن اسلام ممبئی کے جنرل سیکریٹری جی آر شیخ نے کیں ۔اور مہمان خصوصی جناب نذیر نظام الدین پٹیل ( آئ اے ایس ۔(ریٹائرڈ ) سابق کمیشنر براۓ ثقافتی امور ، حکومت مہاراشٹر )تھے ۔اس سیمینار کا افتتاح قراءت سے ہوا ۔پھر اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممـ‏بیء کے ڈائرکٹر پروفیسر عبدالستّار دلوی صاحب نے کریمی لائبریری کے احیا ء سے متعلق معلومات دیں ۔پھر محترمہ سلمہ لو کھنڈوالا نے اپنی تقریر میں کہا کہ مادری زبان کی تعلیم کے ساتھ انگریزی تعلیم ضروری ہیں تاکہ ہماری قوم کے بچے ّ بھی انگریزی حاصل کریں اور ترقی کی راہ پر گامزن رہیں ۔اور اس طرح سے قوم کو ایک پیغام دیا ۔ پھر جناب فیروز شیخ اور محترمہ ساجدہ شیخ نے اپنےمّوّثر انداز میں اپنے زرّیں خیالات سے نوازا ۔یہ پروگرام کا فی کامیاب رہا ۔اور سامعین نے ادب کا مطالعہ اور کتب خانوں کی اہمیت سے استفادہ حاصل کیا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP