You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, May 05, 2013

قانون کی اہم کتابوں کا ترجمہ اب اردو میں


یہ بڑا قابل تعریف   کام ہے کہ  ملک کی   عدلیہ میں  استعمال  ہونے والی قانون کی  اہم کتابوں کا  ترجمہ اب  اردو زبان  میں  منظر عام  پر آ چکا ہے ۔ اور یہ اپنی  نوعیت کی ملک میں پہلی کتابیں ہیں  جس سے  اردو داں  طبقے کو اپنےحقوق  اور  ان کے استعمال کو  اپنی زبان میں  سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ یہ اہم اور تاریخی کام سپریم  کورٹ آف انڈیا  کے وکیل محمد ارشاد حنیف نے پانچ  سالہ محنتوں سے قانون  کی کتابوں کا ترجمہ  اردو اور ہندی میں  کر کےکیا ہے۔انھوں     نے ۔انڈین پینل  کوڈ ، انڈین ایوڈنس  ایکٹ  اور لاء ڈکشنیری  جیسی  بنیادی  اور اہم  کتابوں     کے تراجم   اردو زبان میں کیۓ  ہیں  اور ان کتابوں کا نام  تعزیرات  ہند ،  قانون شہادت اور  قانون  لغت  رکھا  گیا ہے جو کفایتی داموں پر پورے  ملک میں دستیاب ہوگی ۔ ایڈوکیٹ حنیف صاحب نے  بتلایا ہے کہ  سپریم کورٹ  کے چیف جسٹس التمش کبیر اور  سابق جسٹس مارکنڈے  کاٹجو  نے  اردو کتابوں  کے ترجموں میں اہم کردار  ادا کیا ہے ۔اور دونوں جج صاحبان نے  کتابوں کا پیش  لفظ  بھی تحریر کیا ہے۔ایڈوکیٹ حنیف نےمزید یہ بھی بتایا کہ ان کتابوں کا اردو میں  ترجمہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ  اردو داں  طبقوں  اور  مسلمانوں  کو  قانون کی  باتیں   ان کی زبان میں  دستیاب ہو  کیوں کہ آج کے  پر آشوب دور میں  مسلمانوں  پر قانون کی آڑ میں  جووو ظلم ڈھاۓ جاتے ہیں وہ شائد ہی ملک  کی کسی اور قوم  یا برادری  کے نصیب میں ہو  ان کتابوں کے دام بھی  انتہائی کفایتی رکھے  گیۓ  ہیں   تاکہ عام آدمی بھی  اس سے    مستفید ہو ،اور اپنی قوم میں قانونی بیداری پیدا ہو  ۔اس کی خاصیت یہ ہے کہ کتاب کے ہر صفحہ پر جہاں انگریزی  میں  مضمون  ہے وہیں دوسری جانب      اس کا اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے ۔تاکہ قانونی اصلاحات  سے واقف ہو سکیں  ۔دہشت گردانہ  معاملات کی پیروی  کرنے والے  ممبئی سیشن کورٹ کے وکیل شاہد ندیم  انصاری  اور دوسرے جونیئر وکلاء  نے قانون کی ان اہم  کتابوں کے اردو میں دستیاب ہونے پر  اظہار مسرت  کرتے ہوۓ کہا  کہ انگریزی  زبان میں قانون کی چند  اصلاحات ایسی ہیں ۔جو ان کی سمجھ سے بالاتر تھی  لیکن اب اردو اپنی مادری زبان میں دستیاب ان قانون کی  کتابوں کے مطالعے سے  قانون کو  آسانی سے سمجھا جا سکتا ہے خاص کر قانون شہادت کے مطالعہ  کے بعد     عدالتوں میں وکلاء دوران جرح اپنے موقف کو اچھی طرح  سے   عدالت  کے رو برو  پیش کر سکیں گے ۔اس نیک کام کے لیۓ ہم لنترانی کی ٹیم کی طرف سے ایڈوکیٹ ارشاد حنیف صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اور تمام لنترانی کے وزیٹرس سے گزارش کرتے ہیں کہ بھی ان کتابوں کا مطالعہ ضرور کریں اور اپنے ساتھیوں میں بھی بیداری لائيں۔     
 

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP