You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, June 30, 2014

Sunday, June 29, 2014

مشاعرہ

























بروز سنیچر مورخہ  28 جون 2014ء کو اسمعیل  یوسف کالج  کے  آیوڈوٹوریم   میں  شعبہء  اردو  کے  ہیڈ آف دی  ڈپارٹمنٹ  ڈاکٹر کلیم ضياء نے مجمع الادب  کے زیر اہتمام  بین الاقوامی  مشاعرہ  کا انعقاد کیا ۔ اس  مشاعرہ کی صدارت   ڈاکٹر  ایس  ،آر  جادھو  اور مہمان خصوصی  عارف  نسیم خان  رہے ۔ اعزازی شاعر  امریکہ سے  تشریف لاۓ ۔جناب  نور امروہی  تھے ۔  نور امروہی  میگزین  نکالتے ہیں ۔ اور مشاعرہ  بھی  منعقد کرتے ہیں ۔انکی اردو  سے محبت اور دلچسپی  اور چاہت کا اعتراف  کرتے ہوۓ ۔ انھیں   میمینٹو سے نوازا گیا ۔اس موقع  پر  مہاراشٹر  اردو ساہیتیہ  اکیڈمی کے کار گزار  صدر    جناب  خورشید صدیقی  ، اور  اردو اکیڈمی کے ممبر  جناب  انوار ا‏عظمی  صاحب   ديگر ممبر کالج  کے تمام پروفیسر   اورشہر اور اطراف کی اہم  معزّزین اور شخصیات موجود تھیں ۔مشہور شاعر و ادیب   ابراہیم اشک ،    ادبی رسالہ کے معاون ایڈیٹر    حامد اقبال صدیقی ،  عبدالاحد ساز ، احمد وصی ، عبید اعظم اعظمی ، اور قیصر  خالد صاحب نے  اپنے کلام سناکر  مجمع کو محظوظ کیا ۔ اس مشاعرے  کی نظامت    اپنے خوبصورت  انداز میں  نظر  بجنوری   نے کیں  یہ مشاعرہ بہت  کامیاب رہا۔

Thursday, June 12, 2014

برہان پور میں چالیسواں ممتاز محل فیسٹول و سلور جوبلی فنکشن تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔
















آصف  پروڈکشن  ، شہزادہ آصف خان غوری  کی جہد مسلسل  فنون لطیفہ سے  دلچسپی ، چاہت  اور  جنون طراز فکر کو لے کر  ملکہ ممتاز  محل  کے وصال کی  تاریخ  7  جون   کو ان کی برسی  کے موقع  پر ممتاز محل کے عار‌ضی  مدفن  پر  جشن چرا غاں ، فاتحہ  خوانی ، سیمنار ، سماج  و معاشرے  میں  نمایاں  کارکردگی  کا مظاہرہ  کرنے  والوں  کو ممتاز محل ایوارڈز  اور کل ہند مشاعرے کا  انعقاد شاہی قلعہ  برہان پور میں  پچھلی  چار  دہائیوں    سے چلتا آرہا  ہے ۔اور اس سلسلے میں روز  بروز شدت  آتی جا رہی  ہے ۔  کیو نکہ تیس سالہ  جدوجہد کے بعد شہزادے  آصف خان صاحب نے  تیس سالہ محنت و کوشش کے بعد ممتاز محل کے عارضی مدفن کی تلاش ( کھوج) کی ۔
ہر سال کی طرح  اس سال بھی  بروز سنیچر مورخہ 7 جون  2014ء  کو بیگم ممتاز محل کی  تین سو تریاسویں  برسی کے  موقع پر شاہی  قلعہ  میں زیر صدارت جناب  الحاج  عبدالکریم  سالار  مشہور میوسیقی نگار  نوشاد صاحب کے صا  حبزادے ، اشوک مشرا ،یعقوب  برکت اللۂ  خان  بھرت  امین صاحب  محترمہ ورشا برکھا ، انسپکٹر شمشیر خان ، انسپکٹر  ہنومان سنگھ ،  پریتی سنگھ ،  ڈاکٹر الیاس صدیقی  برہان پور اور دوسرے شہروں سے آۓ ہوے عمائدین شہر  ، تعلیمی علمی و ادبی اور فلمی  شخصیات موجود تھیں ۔ اس  اہم موقع پر مالیگاؤں  کے بزنس میں ''محمد یعقوب برکت اللہ'' صاحب  کو ان کی  پچیس سالہ  علمی و ادبی  ثقافتی  ، فلاحی  سماجی  شعبوں کی  خدمات   کا      اعتراف کرتے  ہوۓ ممتاز محل  خصوصی  ایوارڈزسے نوازا گیا ۔    اور اس موقع پر  ان کی کتاب '' ویران تاج محل ''کا اجراء بھی کیا گیا ۔ اور ورشا برکھا اور بھرت امین صاحب کو  خصوصی ایوارڈز  اور دوسرے اہم کام کرنے والوں کا اعتراف  کرتے ہوۓ   پچیس  لوگوں کو   ممتاز  محل ایوارڈز سے   نوازا گیا ۔  یہ تقریب کافی شاندار تھی ۔
شہزادہ آ صف  خان غوری  اور ان کے فرزند   محمد واصف یار خان پوری ایمانداری  سے شب و روز کوشاں ہیں ۔کیوں کہ وہ جانتے ہیں ۔ ممتاز محل کے عارضی مدفن  اور آثار قدیمہ  اپنی  توجہ  کا مر کز بناۓ گی ۔ ان کی دیکھ ریکھ کرے گی  برہان پور میں  دنیا بھر کے سیاحوں کی آمد ہوگی  یہاں کے لوگوں کی تنگ دستی دور ہوگی  تعمیری ترقی ہوگي  اور آج جس طرح  آگرہ  تاج محل  کے ذریعے  دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہے بالکل اسی طرح برہانپور میں موجود'' ممتاز محل کا عارضی مدفن ''ویران تاج محل  بھی ماضی کے گرد آلود گر دواب  اور گمشدہ تاریخ کے بوسیدہ پنجوں سے نکل کر  ساری دنیا کا مرکز  بن جاۓ گا ۔ ہماری دعائيں   اور نیک خواہشات  شہزادہ  آصف خان  محمد واصف یار خان  کے ساتھ ساتھ ہیں ۔ اللہ  ان کے نیک مقصد کی تکمیل کرے  ۔آمین  





Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP