You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, September 22, 2014

لنترانی میڈیا ہاؤس اور مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اردو مرکز کے تعاون سے سیمینار '' بعنوان اصلاحی معاشرہ میں خواتین کا کردار " امام باڑہ ڈی۔ ایڈ کالج بھنڈی بازار ممبئی میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں دوسو سے زیادہ طالبات نے شرکت کی ۔ فرحین ناز نے لنترانی میڈیا ہاؤس کا تعارف پیش کیا ۔ اس سیمینار کی صدارت مشہور و معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ صادقہ نواب سحر نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ عین العطار صاحبہ ( جوائنٹ سیکریٹری آف اقلیتی کمیشن وزارت امور حکومت مہاراشٹر نے شرکت کی اور حاضرین جلسہ کو حکومت کے طرف سے دی گئی مختلف اسکیموں سے واقف کروایا ۔اسکالرشیپ کے لیۓ ڈپارٹمنٹ میں آن لا‎ئن رجسٹریشن کرنے کے لیۓ کہا گیا ۔ مقرّرین میں محترمہ شبانہ خان ( ہیڈ آف ایس این ڈی ٹی کالج ۔فریدہ کیتریکر ، فرید خان صاحب اردو مرکز کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ زبیر اعظمی صاحب نے اس عنوان پر اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ۔ محترم خورشیدصدیقی صاحب ( کار گزار صدر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ) نے حکومت کے طرف سے دی ہوئی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔اس پروگرام کی نظامت ڈی ایڈ کالج کی طلبہ نے کی ۔ سب سے اہم اور خاص بات یہ رہی کہ اورنگ آباد سے تشریف لائی ڈاکٹر غزالہ پروین جنھوں نے عربی زبان میں پی ایچ ڈی کی ہے اور یہ مہاراشٹر کی پہلی خاتون ہے ۔ ان کا اعزاز سرٹیفکٹ شال میمینٹو اور گلدستہ سے نواز کر کیا گیا ۔ یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔ لنترانی فین کلب کی نائب صدر رخسانہ صبا ء نےتمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔




















































Tuesday, September 16, 2014
























Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP