Monday, September 22, 2014
لنترانی میڈیا ہاؤس اور مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اردو مرکز کے تعاون سے سیمینار '' بعنوان اصلاحی معاشرہ میں خواتین کا کردار " امام باڑہ ڈی۔ ایڈ کالج بھنڈی بازار ممبئی میں منعقد کیا گیا ۔ جس میں دوسو سے زیادہ طالبات نے شرکت کی ۔ فرحین ناز نے لنترانی میڈیا ہاؤس کا تعارف پیش کیا ۔ اس سیمینار کی صدارت مشہور و معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ صادقہ نواب سحر نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر محترمہ عین العطار صاحبہ ( جوائنٹ سیکریٹری آف اقلیتی کمیشن وزارت امور حکومت مہاراشٹر نے شرکت کی اور حاضرین جلسہ کو حکومت کے طرف سے دی گئی مختلف اسکیموں سے واقف کروایا ۔اسکالرشیپ کے لیۓ ڈپارٹمنٹ میں آن لائن رجسٹریشن کرنے کے لیۓ کہا گیا ۔ مقرّرین میں محترمہ شبانہ خان ( ہیڈ آف ایس این ڈی ٹی کالج ۔فریدہ کیتریکر ، فرید خان صاحب اردو مرکز کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ زبیر اعظمی صاحب نے اس عنوان پر اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ۔ محترم خورشیدصدیقی صاحب ( کار گزار صدر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ) نے حکومت کے طرف سے دی ہوئی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔اس پروگرام کی نظامت ڈی ایڈ کالج کی طلبہ نے کی ۔ سب سے اہم اور خاص بات یہ رہی کہ اورنگ آباد سے تشریف لائی ڈاکٹر غزالہ پروین جنھوں نے عربی زبان میں پی ایچ ڈی کی ہے اور یہ مہاراشٹر کی پہلی خاتون ہے ۔ ان کا اعزاز سرٹیفکٹ شال میمینٹو اور گلدستہ سے نواز کر کیا گیا ۔ یہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔ لنترانی فین کلب کی نائب صدر رخسانہ صبا ء نےتمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment