چاچا نہرو
بھارت کے تھے وزیر اعظم
سب ہی جن کا بھرتے تھے دم
نہرو چاچا کہلاتے تھے
بچے جن کے گن گاتے
تھے
ان کا لہجہ
پیار پیارا
دھوپ میں جیسے بہتا دھارا
وہ کہتے تھے اۓ
ہم وطنوں
جگ میں شان سے جینا سیکھو
اپنی عزت کرنا
سیکھو
بے خوفی سے جینا
سیکھو
تعلیم و تہذیب
و شفقت
ہیں یہی اپنی یہ
سچی دولت
شیخی لالچ جھوٹی
شہرت
ان سے بچنے میں
ہے راحت
جو آرام کے ہیں
متوالے
وہ ہیں پیچھے رہنے والے
( محمد رفیع
انصاری)
No comments:
Post a Comment