You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Tuesday, July 26, 2016

ارشی قریشی کی گرفتاری بنا ثبوت اور جلدبازی میں  کی گئی کارروائی :شمشیر خان پٹھان ممبئی: عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان جو ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ پولیس کمشنر بھی ہیں نے ارشی قریشی کی گرفتاری پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ ارشی قریشی کی گرفتاری بنا ٹھوس ثبوت اور جلدبازی میں کی گئی کارروائی ہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہندو لڑکی جس نے اپنی خوشی سے اسلام مذہب قبول کر لیا تتھا اور اپنے شوہر یحیی کے ساتھ رہنے لگی لیکن اس کے مذہب بدلنے کے طریقہ کار کو ان کے خاندان کے لوگوں نے ناپسند کیا اور اس کے خلاف ہو گئے ۔ ابھی کچھ روز قبل سے وہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ لاپتہ ہے وہ کہاں ہے کیا کر رہی ہے کسی کو بھی پتہ نہیں لیکن اس کے اس لاپتہ ہونے کا فائدہ لڑکی کے بھائی بہن اور مقامی کانگریس ایم ایل اے نے اٹھایا اور اس کی بہن نے کیرالا پولیس کو شکایت کی کہ اس کی بہن کو زبردستی اسلام قبول کرایا گیا وہیں اس کے بھائی نے کہا کہ وہ جب اس وقت ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آئی آر ایف کے دفتتر ممبئی گیا تھا اس وقت اس نے سنا کہ کچھ لوگ آئی ایس آئی ایس جوائن کرنے کی بات کر رہے تھے اس میں سب سے بڑا پہلا سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس لڑکی کو زبردستی اسلام قبول کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا جیسا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ اس کے گھر والے کہہ رہے ہیں تو اس وقت اس لڑکی نے یا پھر اس کی بہن نے اس وقت پولیس میں کوئی شکایت کیوں نہیں درج کرائی تھی  اور اگر اس وقت شکایت درج ہوتی تو پولیس کارروائی ضرور کرتی لیکن اتنے دنوں بعد یہ الزام لگایا گیا کہ اس لڑکی کو زبردستی اسلام قبول کروایا گیا جو صاف جھوٹ دکھائی دیتا ہے اور ساتھ ہی لڑکی کے بھائی جو الزام آج عائد کیا ہے کہ آئی آر ایفف کے ممبئی دفتتر میں انہوں نے کچھ لوگوں کو آئی ایس آئی ایس میں داخل ہونے کی بات سنی تھی تو انہوں نے اس وقت تمام باتیں اپنے موبائل میں ریکارڈ کر کے پولیس کو دکھانا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہ کرتے ہوئے خاموش رہے اور آج کئی روز بعد اس بات کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ شمشیر خان پٹھان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کی باتیں کر رہی ہے تو یہ ایک اچھے شہری کا فرض ہے کہ فورا پولیس میں اس کی شکایت درج کرا کر ایسی ملک مخالف کارروائی کو روکے اور اگر جان بوجھ کر کوئی اس بات کو چھپاتا ہے تو وہ بھی جرم کرتا ہے اور اس بنا ٔ پر اس لڑکی کے بھائی کو فورا گرفتار کیا جائے ۔  ایسے معاملات میں جب تک کہ متاثر افراد خود سے نہیں کہتے ہیں کہ ان کو زبردستی اسلام قبول کرایا گیا اور انہیں آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کیلئے کہا گیا تب تک کوئی بھی ایف آئی آر نہیں بن سکتا ۔ جبکہ آج تک یہ بات سرکاری طور پر نہیں کہی گئی ہے کہ وہ لاپتہ لڑکی آئی ایس آئی ایس میں شامل ہو کر سیریا یا عراق جا چکی ہے اور اس کی تصدیق کسی نے بھی نہیں کیا ہے تو اس طرح سے ہوئی باتوں پر یقین رکھ کر ایک فرضی ایف آئی آر بنایا گیا اور آنا فانا میں ارشی قریشی کو سیدھے گرفتار کیا گیا جبکہ انہیں اس کیس کی مکمل تفتیش کرنا چاہیئے تھا اور اس گمشدہ لڑکی کو ڈھونڈکر اس کے بیان کی بنا ٔ پر ہی ارشی قریشی کو گرفتار کیا جانا چاہیئے تھا ۔ شمشیر خان پٹھان نے اس کیس کی ایک ایسے مجازی کیس سے نوازنہ کیا کہ یہ تو ایسا کیس ہے کہ جس معاملے میں خون کے جرم میں لاش ملی ہی نہیں اور لاش کا پتہ نہیں اور ملزم کو قتل کی سزا دی جا رہی ہے ۔ شمشیر خان پٹھان نے آخر میں کہا کہ عدلیہ ایسے معاملات میں دخل دینا چاہیئے اور ایسے کیس کو خارج کر دینا چاہیئے ۔ شمشیر خان پٹھان کے مطابق وہ لڑکی اپنے خاندان سے ڈر کے مارے ہندستان میں ہی کسی اور مقام پر رہہ رہی ہو گی اور وہ کبھی بھی اچانک نمودار ہو سکتی ہے تب ارشی قریشی  جیسے بے گناہ کو جس طرح جلدی بازی میں  گرفتار کر کے اس کی بدنامی کی گئی اس کا خمیازہ کون بھگتے گا اور اگر وہ لڑکی نمودار ہوتی ہے تو اس جھوٹے کیس کی بنا ٔ پر اس لڑکی کے بھائی بہن ، ایم ایل اے اور تفتیش کرنے والے تمام افسران کو گرفتار کیا جائے ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP