Tuesday, September 05, 2017
یوم اساتذہ مبارک
کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا،
میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سیکھایا،
انپڑھ تھا اور جاہل، قابل مجھے بنایا،
دنیائے علم و دانش کا راستہ دکھایا،
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام کہنا،
استاد محترم سے میرا سلام کہنا.....
میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سیکھایا،
انپڑھ تھا اور جاہل، قابل مجھے بنایا،
دنیائے علم و دانش کا راستہ دکھایا،
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام کہنا،
استاد محترم سے میرا سلام کہنا.....
اسلام علیکم ،
اراکین بزم جو بطور اساتذہ، والدین، خواہر و برادر بزرگ، نسل نو کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، میں ان کے جوش، جذبے، دلچسپی، محنت، لگن، عاجزی، انکساری، ایثار و قربانی اور جہد مسلسل کو سلام محبت پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی کے لئیے دعا گو ہوں.......
رب کریم انہیں اجر عظیم عطا فرمائے، آمین.

استطاعت کے مطابق تو کیا جگ روشن،
ہم وہ جگنو ہیں جو تنویر سے بھی بچتے رہے."
ہم وہ جگنو ہیں جو تنویر سے بھی بچتے رہے."
یومِ اساتذہ مبارک
Sunday, September 03, 2017
مبئی کی مشہور ومعروف سوشل ورکر صابرہ سکوانی کاانتقال
ممبئی کی مشہور ومعروف سوشل ورکر صابرہ سکوانی کاآج صبح سویرے ان کی رہائش گاہ نزد جے جے اسپتال انتقال ہوگیا۔
49سالہ صابرہ سکوانی غریب ویتیم لڑکیوں کی شادی کراتی تھیں اور یتیم بچوں کو تہوار کے موقع پرتفریح کرانے ان کی دعوتیں کرتیں انھیں پیارکرتی تھیں۔شوہر اسلم سکوانی، بیٹا رضوان اور ایک بیٹی ہے۔وہ سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی مصروف تھیں اور این سی پی کی ورکر تھیں۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ سکوانی کا جنازہ رات نماز عشاء پر اٹھایاجائیگاباور پرنسس بلڈنگ جے جے جنکشن کے عقب میں بی آئی ٹی چال سڈنہم کمپاونڈ میں نماز جنازہ ہوگی اور بڑے قبرستان کے پاس منگل واڑی میں واقع کچھی میمن جماعت قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی، صابرہ سکوانی کے انتقال کے سبب علاقے میں صدمہ کی لہر صابرہ سکوانی بہت ملنسار اور خوش مزاج تھی۔ہر وقت سب کی مدد کے لیے تیار رہتی تھی۔لن ترانی کی ٹیم دعاگو ہیں اللہ ان کی مغفرت کریں۔اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں
Subscribe to:
Posts (Atom)