۔۔: بھیونڈی میں ماسٹر الہی بخش ایوارڈ تقسیم انعامات براے سال ۲۰۱۸ ء تقریب کا انعقاد :۔۔
بھیونڈی :۔ بھیونڈی کے صنوبرہال میں ہر سال کی طرح امسال بھی معصوم ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی بھیونڈی کے تحت ایک پروقار تقریب ماسٹر الہی بخش ایوارڈ تقسیم انعامات براے سال ۲۰۱۸ ء کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عمدہ الادب مولانا ابوظفر حسان ندوی ازہری نے انجام دی، پروگرام کی نظامت نوجوان شاعر شکیل احمد شکیل نے انجام دی۔ پروگرا م میں مہمانان خصوصی کی طور پر بزرگ شاعر شاکر ادیبی،ڈاکٹر جمیل علیگ، سیماب انور اور حافظ ارشاد شریک تھے۔
امسال ماسٹر الہی بخش ایوارڈ براے ۲۰۱۸ ء بھیونڈی کے استاد الشعراء حضرت مومن جان عالم رہبر کی خدمت میں صدر جلسہ اور سو سائٹی کے صدر خلیق الزماں نصرت کے ہاتھوں مومنٹو، شال ،کتابوں کا نذرانہ ،سند اور نقد رقم کی طور پر پیش کیا گیا۔
امسال کے دیگر ترغیبی ایوارڈ مشہور شاعر عبید اعظم اعظمی،معروف نوجوان شاعر اور کمشنر آف ممبی پولیس قیصر خالد،پرنسپل رئیس ہائی اسکول ضیا الرحمن انصاری،خوش گلو شاعر ساز الہ آبادی اورابھرتے ہوے منفرد لب ولہجہ کے شاعر شبیر احمد شاد کوپیش کیے گئے۔ ایم مبین، سیماب انور ،عقیل احمد عاقل اور امیر حمزحلبے نے انعام یافتگان کا تعارف خاکوں کی طور پر پیش کیا۔ انعام یافگان نے اپنے تاثرات اور اپنا کلام پیش کیا۔
خلیق الزماں نصرت نے سوسائٹی کی جانب سے مہمانان اورانعام یافتگان اور شعری نشست میں شریک شعراء کو کتابوں کے نذرانے پیش کر کے ان کا استعقبال کیا گیا۔
سوسائٹی کے سکریٹری ایم مبین نے سوسائٹی کی پانچ سالہ روداد پیش کی۔
اس پروگرام میں ایم مبین کی دو کتابوں کا اجراء ’’ گونگا سچ‘‘ ڈراموں کا مجموعہ کا اجراء صدر جلسہ اور ہندی افسانوی مجموعہ ’’ بوڑھا بیمار ہے ‘‘ کی رسم اجراء بدست قیصر خالد کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
پروگرام کے افتتاح میں ڈاکٹر جمیل علیگ نے ماسٹر الہی بخش پر ایک مقالہ پیش کیا۔ماسٹر الہی بخش کے خانوادے کی چھٹی نسل کے دو معصوم بچوں ،ریحان اورخلیق الزماں نصرت کی پوتی نبیحہ ارشد نے تلاوت قرآن پیش کی۔
پروگرام کے بعد ایک مختصر شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں عبید اعظم اعظمی،قیصر خالد،شکیل احمد شکیل،حافظ ارشاد،صادق جونپوری، عقیل احمد عاقل شہزاد حسین شہزاد اور امیر حمزہ حلبے نے اپنا کلام پیش کیا۔
ایم مبین اور سوسائٹی کے صدر خلیق الزماں نصرت کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا خاتمہ ہوا۔