You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, June 03, 2009

ابھی الوداع مت کہو دوستوں جانے کہاں پھر ملاقات ہو







مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں ۔اور ایسے لوگوں کی مدد
کی ہے ۔جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم کو آگے جاری نہیں رکھ سکے تھے ۔اب وہ دوبارہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اپنی تعلیم کو جاری رکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔ 20 مئی سے 31 مئی تک پونا اعظم کیمپس میں بی ایڈ سال دّوم کا ورک شاپ منعقد کیا گیا تھا ۔یہاں کے اسٹڈی سینٹر کی انچارج پروفیسر شیخ حسینہ صاحبہ ہیں ۔ اور ورک شاپ کی انچارج پروفیسر ممتاز شیح صاحبہ تھیں ۔ انھوں نے بخوبی اپنے فرائض نبھاۓ ۔پوری محنت اور خلوص سے تمام زیر تربیت معلمات کی رہنما ئی کیں ۔معلمات کو کافی کچھ سیکھنے کو ملا ۔پورے مہاراشٹر کے چھوٹے چھوٹے تعلقوں سے سو لوگ اس ورکشاپ کے لۓ آۓ تھے ۔بارہ دنوں کا عرصہ ایسا بیتا جیسے ہم کل ہی آۓ تھے ۔الوداعی تقریب بھی قابل تعریف تھی ۔اپنے تاثرات پیش کرنے کا سلسلہ کافی وقت تک چلتا رہا ۔آخر کار تشنگی باقی ہی رہی اور سب اپنے اپنے گھروں کو یہ گنگناتے چل پڑے کہ
ابھی الوداع مت کہو دوستوں جانے کہاں پھر ملاقات ہو

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP