You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, June 06, 2009

باندرہ ممبئی میں '' سیماب اکبرآبادی ''کتاب کا اجرا ء








بروز جمعہ 5 جون کو شام 7 بجے انجمن اسلام اسحاق جمخانہ والا ہائی اسکول باندرہ ممبئی میں مشہور و معروف شاعر و ادیب حامد اقبال صدیقی صاحب کی لکھی ہو ئی کتاب کے اجرا ء کے لۓ خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت مشہور افسانہ نگار یوسف ناظم صاحب نے کیں اور اس کتاب 'سیماب اکبرآبادی ''کا اجراء بدست ادبی مشہور و معروف شخصیت جناب ندا فاضلی صاحب سے ہوا ۔اس تقریب میں شہر کے اور پورے مہاراشٹر کے ممتاز شخصیات ڈاکٹر یونس اگاسکر صاحب ۔ڈاکٹر فرید پربتی صاحب ۔علی ایم سمشی صاحب ۔عبدالا حد ساز شاہد لطیف صاحب ۔ممتاز راشد صاحب ۔ڈاکٹر رفیعہ شبنم عابدی صاحبہ اور ریحانہ اندرے صاحبہ نے اپنے خیالات 'تاثرات اور مبارکباد پیش کیں ۔اور گلہاۓ عقیدت کے لۓ گلدستے پیش کۓ گۓ ۔یہ کتاب ایسی ہے جیسے کوزہ میں سمندر بھرا گیا ہو ۔اس میں جناب سیماب اکبر آبادی کی سوانح حیات انکی ادبی خدمات اور انکے قابل ذکر کاناموں کا ذکر ملتا ہے ۔اس کو ساہتہ اکادمی نے شائع کیا ہے ۔ سامعین میں شہر کی اہم نامور اور باذوق شخصیات نے شرکت کیں ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض افتخار امام صاحب نے انجام دیۓ ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP